جنوبی ایران میں قشم جزیرے کے قریب خلیج میں ایک ایرانی تجارتی بحری جہاز پر ’’امریکی حملے‘‘ میں ایک شخص جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوگئے، مقامی عہدیدار کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے IRIB نے قشم کے گورنر امیر تیموری کے حوالے سے اس واقعے کو ’’امریکی دہشت گرد دشمن‘‘ کی جانب سے حملہ قرار دیا۔
تیموری نے بتایا کہ بحری جہاز کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 5 بجے ہنگام جزیرے اور قشم جزیرے کے شیب دراز ساحل کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔
بحری جہاز یا حملے کے حالات کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکیں۔

