لاہور(خبریں ڈیجیٹل) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
(PDMA) پنجاب نے مون سون کے نویں اور آخری اسپیل کے حوالے سے صوبے بھر میں الرٹ جاری کردیا
ہے۔ بیشتر اضلاع میں 12 سے 17 ستمبر کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔PDMA کے مطابق 12 سے 17 ستمبر تک راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں بارش متوقع ہے۔جبکہ 14 سے 17 ستمبر کے دوران لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال، منڈی بہاالدین، گوجرانوالہ، گجرات، وزیرآباد، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ خوشاب، میانوالی، نورپور تھل، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔
