فری سٹائل ریپر غنی ٹائیگر پرمیوزک شو میں
مانچسٹر(ویب ڈیسک)مانچسٹر میں ایک میوزک
شو میں پرفارمنس کے بعد فری اسٹائل ریپر غنی ٹائیگر پر کچھ افراد کے ایک گروہ نے حملہ کر دیا۔ فنکار نے بتایا کہ ان کے وکیل نے اس واقعے کی اطلاع گریٹر مانچسٹر پولیس کو دے دی ہے۔ غنی ٹائیگر نے حال ہی میں ”804”کے نام سے ایک گانا جاری کیا تھا جس میں پاکستان کے قید سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
