Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، آسٹریلیا تجارتی تعلقات کے لیے کاروباری روابط کا تسلسل ناگزیر ہے، ٹموتھی کین
    • ہفتے میں 3 دن سکول بند رکھنے کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتا: رانا سکندر حیات
    • پاک چین تعاون سے 200 اساتذہ کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ تربیت مکمل
    • 900 بندرگاہوں کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان 34ویں نمبرپر
    • سٹریٹ لائٹ خراب ہونے سے رات کو گلی محلوں میں اندھیروں کا راج
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • مکہ مکرمہ کی جانب ڈرون حملہ سپر ریڈ لائن صورتحال انتہائی خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے: جنرل (ر)زاہد محمود
    • سردار ایاز صادق سے جنوبی افریقی ہم منصب انجیلا تھوکزلیڈیڈ یزا کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
    • جی ٹی روڈ گلیانہ موڑ پر خطرناک گڑھے، حادثات کا خدشہ بڑھ گیا
    • پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سنٹر’ پولیو وائرس کیخلاف مسلسل اقدامات کرنا ہونگے: ای او سی
    • لاہور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش،موسم خوشگوار
    • لندن میں ایم کیو ایم بانی الطاف حسین کے گھر میں نقاب پوش افراد کی داخل ہونے کی مبینہ کوشش
    • پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائیگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • BISPقائمہ کمیٹی ادائیگی نظام کی نگرانی شفافیت پر سنگین تحفظات
    • پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکٹھا ہو سکتا ہے
    • لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، غیر مجاز ایلوپیتھک علاج پر جرمانہ بحال
    • شہید کانسٹیبل اسد خان کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
    • عظمیٰ بخاری خیبر پختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں: کیپٹن(ر) صفدر
    • 5 اگست 2019ء سے ابتک 1ہزار سے زائد کشمیری شہیدکر دیئے گئے
    • علی پرویز ملک سے صوبائی وزیر توانائی خیبرپختونخواہ کی ملاقات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب بھر میںبارش بالاکوت میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 کمسن بہنیں جان بحق

    By Khabrain Newsستمبر 18, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور، بالا کوٹ(نیوز ایجنسیاں)پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم
    خوشگوار بنا دیا، ٹھنڈی ہوائوں کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، ادھر بالا کوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 کم سن بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔لاہورکے علاقوں گڑھی شاہو، دھرم پورہ، مغل پورہ، ہربنس پورہ، لال پل، فتح گڑھ، مسلم ٹا ئون، اچھرہ، جین مندر، چوبرجی، ملتان روڈ، ماڈل ٹاون، گرین ٹاون، کوٹ لکھپت، نشتر سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی توکہیں تیز بارش ریکارڈکی گئی ۔واسا لاہور کی جانب سے بیان کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ بارش اپر مال پر37.6ملی میٹر ریکارڈکی گئی،تاج پورہ ایس ڈی او آفس میں 26.6،اقبال ٹائون ایس ڈی او آفس میں 25.4،شاد ی پورہ میں 23.4، لکشمی چوک میں 22.6،نشتر ٹاؤن ڈائریکٹر آفس میں 22.2،جوہر ٹائون ایس ڈی او آفس 21.6،تاج باغ ڈسپوزل میں 21.2،گارڈن ٹائون علی بلاک میں 21.6،چوک ناخدامیں 19.4، سمن آباد ایس ڈی او آفس میں 18.2 ،جیل روڈ پر17اور واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں 17ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ادھر گجرات،حافظ آباد، کامونکی، فیروزوالا، قصور، خانقاہ ڈوگراں، سلانوالی، وزیرآباد، بھلوال، گوجرخان، ڈسکہ اور شکرگڑھ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔گجرات میں طوفانی بارش کے باعث متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا،جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے،وزیرآباد میں شدید بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ گیپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔کامونکی اورشکرگڑھ میں بھی بارش شروع ہوتے ہی متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے،جس کے باعث شہراورگردونواح کے درجنوں دیہات میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔قصور،ڈسکہ،بھلوال،گوجرخان،خانقاہ ڈوگراں اورسلانوالی میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہریوں نے گرمی کی شدت میں کمی پر سکھ کا سانس لیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلا م آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی ،بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہو گی۔ ندی نالوں میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کومحتاط رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 18 ستمبر تک بالائی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے،شہری بارش کے دوران ندی نالوں، انڈر پاسز اور نشیبی راستوں سے گزرنے میں احتیاط کریں۔دوسری جانب بالاکوٹ میں وادی منور سیریاں کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے دو گھروں کا بھی نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں مکان کے ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو 1122 کے عملے نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔
    بارش

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان، آسٹریلیا تجارتی تعلقات کے لیے کاروباری روابط کا تسلسل ناگزیر ہے، ٹموتھی کین

      ہفتے میں 3 دن سکول بند رکھنے کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتا: رانا سکندر حیات

      پاک چین تعاون سے 200 اساتذہ کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ تربیت مکمل

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.