لاہور (این این آئی)ڈی جی ماحولیات پنجاب عبداللہ نائیر شیخ کی ہدایت پر ڈرون اسکواڈ، نائٹ اسکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ اسکواڈ کی جانب سے
آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کر دیا گیا ، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ڈرون اسکواڈ اور نائٹ اسکواڈ کی مسلسل نگرانی کے نتیجے میں صوبہ بھر میں 37آلودگی پھیلانے والے یونٹس مسمار کر دیئے گئے، جن میں 21اینٹوں کے بھٹے اور 16صنعتی یونٹس شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈرون اسکواڈ کی فضائی نگرانی، نائٹ اسکواڈ کی رات بھر کارروائیاں اور ہاک آئی فیلڈ اسکواڈ کی زمینی مانیٹرنگ، آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف تین سطحی نگرانی اور فوری ایکشن جاری ہے ۔ ڈرونز کے ذریعے سموگ ہاٹ اسپاٹس اور آلودگی کے ذرائع کی نشاندہی، نائٹ اسکواڈ اور ہاک آئی ٹیموں کی جانب سے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی جا رہی ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹے میں 441اینٹوں کے بھٹوں اور 270صنعتی یونٹس کی انسپیکشن، خلاف ورزیوں پر 37یونٹس مسمار کر دیئے گئے۔ اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی میں 21بھٹے مسمار، 4سیل، 6 ایف آئی آرز درج جبکہ 25لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔صنعتی یونٹس کے خلاف کریک ڈائون میں 16یونٹس مسمار، 5سیل، ایک ایف آئی آر درج جبکہ 16لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ ڈرون اور نائٹ اسکواڈ کی نگرانی میں پلاسٹک کے خلاف بھی کارروائیاں، 253انسپیکشنز کے دوران 3ہزار 145کلوگرام پلاسٹک ضبط اور 26مقامات سیل کیے گئے ۔ باربی کیو اور کمرشل ککنگ پوائنٹس بھی ڈرون اور نائٹ اسکواڈ کی نگرانی میں، 52مقامات کی چیکنگ، 30مقامات پر سکشن ہڈز نصب ،کمرشل کچنز اور باربی کیو پوائنٹس سے دھوئیں کے اخراج کی نگرانی مزید سخت، سکشن ہڈز کی تنصیب کے ساتھ ان کی موثر فعالیت بھی یقینی بنائی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان، آسٹریلیا تجارتی تعلقات کے لیے کاروباری روابط کا تسلسل ناگزیر ہے، ٹموتھی کین
- ہفتے میں 3 دن سکول بند رکھنے کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتا: رانا سکندر حیات
- پاک چین تعاون سے 200 اساتذہ کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ تربیت مکمل
- 900 بندرگاہوں کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان 34ویں نمبرپر
- سٹریٹ لائٹ خراب ہونے سے رات کو گلی محلوں میں اندھیروں کا راج
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
- مکہ مکرمہ کی جانب ڈرون حملہ سپر ریڈ لائن صورتحال انتہائی خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے: جنرل (ر)زاہد محمود
- سردار ایاز صادق سے جنوبی افریقی ہم منصب انجیلا تھوکزلیڈیڈ یزا کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
- جی ٹی روڈ گلیانہ موڑ پر خطرناک گڑھے، حادثات کا خدشہ بڑھ گیا
- پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سنٹر’ پولیو وائرس کیخلاف مسلسل اقدامات کرنا ہونگے: ای او سی
- لاہور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش،موسم خوشگوار
- لندن میں ایم کیو ایم بانی الطاف حسین کے گھر میں نقاب پوش افراد کی داخل ہونے کی مبینہ کوشش
- پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائیگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
- BISPقائمہ کمیٹی ادائیگی نظام کی نگرانی شفافیت پر سنگین تحفظات
- پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکٹھا ہو سکتا ہے
- لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، غیر مجاز ایلوپیتھک علاج پر جرمانہ بحال
- شہید کانسٹیبل اسد خان کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
- عظمیٰ بخاری خیبر پختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں: کیپٹن(ر) صفدر
- 5 اگست 2019ء سے ابتک 1ہزار سے زائد کشمیری شہیدکر دیئے گئے
- علی پرویز ملک سے صوبائی وزیر توانائی خیبرپختونخواہ کی ملاقات
