لاہور (جنرل رپورٹر)اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مؤثر دفتری انتظام کیلئے پرنسپلز، وائس پرنسپلز، ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز کی ٹریننگ کیجائے گی۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن پروفیشنل ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام کے تحت ٹریننگ دے گا، جبکہ ایچ ای ڈی نے تمام سٹیک ہولڈرز کیلئے ٹریننگ لازم قرار دے دی ہے۔ایڈمنسٹریٹو آفیسرز، سٹاف، کلیریکل سٹاف اور ٹیچنگ فیکلٹی کو بھی ٹریننگ دی جائے گی۔حکام کے مطابق شرکا کو مثر دفتری انتظام کیلئے حکمت عملی سکھائی جائے گی، جبکہ انتظامی عمل کو بہتر بنانے اور ادارہ جاتی کارکردگی بڑھانے کیلئے ٹریننگ دی جائے گی۔بہتر گورننس کیلئے کردار اور ذمہ داریوں سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔
