لاہور (این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر قانون شکن عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ،ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹیموں کے ہمراہ مین بازار منصورہ اور سندر اڈا میں آپریشن کے دوران معروف سنیکس یونٹ اور 2 معروف ملکشاپس بند، 2مقدمات درج کروا دیئے جبکہ 2500 کلو ایکسپائر بیکری اشیاء اور 450 لٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر 2مقدمات درج، شاپس بند، ایکسپائر اشیا کی موجودگی پر سنیکس یونٹ میں کارروائی کی گئی، تلف کردہ دودھ میں پانی اور پاوڈر کی ملاوٹ پائی گئی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق دودھ میں ملاوٹ سنگین جرم ہے، سنیکس یونٹ میں انتہائی لازم پراڈکٹ رجسٹریشن عدم موجود’ غیر منظور شدہ لیبل بھی برآمد کیے گئے، جانوروں کی فیڈ کے لیے استعمال ہونے والا چورہ بھی برآمد کیا گیا، ٹوٹے گندے فرش پر اشیا بغیر ڈھانپے رکھی پائی گئیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر صوبہ بھر میں انسداد ملاوٹ مہم جاری ہے۔
