لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں انتہائی تشویشناک مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز کی دستیابی کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا۔ محکمہ صحت کی مختلف رپورٹس کے مطابق صوبے کے تدریسی ہسپتالوں میں صرف1785 وینٹی لیٹرز موجود’ 431 وینٹی لیٹرز غیر فعال ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی مجموعی بیڈ گنجائش کے تناسب سے تقریبا 3,406 وینٹی لیٹرز درکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فروری میں پنجاب کے36 اضلاع کے پبلک سیکٹر ہسپتالوں میں صرف411 وینٹی لیٹرز موجود تھے۔ نومبر2024 میں محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق چھ بڑے ہسپتالوں کے آئی سی یوز میں موجود545 وینٹی لیٹرز میں سے184 غیر فعال تھے صرف میو ہسپتال میں170 میں سے 42، ایل جی ایچ میں129 میں سے 47 اور سروسز ہسپتال میں99 میں سے 46 وینٹی لیٹرز خراب پائے گئے تھے۔ حکومت نے صورتحال بہتر بنانے کیلئے 2025 میں 200 نئے آئی سی یو وینٹی لیٹرز مختلف ٹرشری کیئر ہسپتالوں کو فراہم کئے جبکہ مزید500 آئی سی یو وینٹی لیٹرز کی خریداری کا عمل بھی شروع کیا گیا۔ پنجاب کے ترقیاتی پروگرام میں مزید150 آئی سی یو بیڈز کے ساتھ وینٹی لیٹرز اور ضروری آلات کی فراہمی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ وینٹی لیٹر کی عدم دستیابی یا خراب مشین کے باعث مریضوں کے لواحقین کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک بھاگ دوڑ کرنا پڑتی ہے جبکہ انتہائی نگہداشت کے مریضوں میں بروقت علاج فیصلہ کن اہمیت رکھتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- قبرستان انتظامیہ کی ناہلی ، قبریں لمبے لمبے گھا س میں چھپنے لگیں
- ترک جامعات کے سربراہان کا نسٹ کا دورہ،تعلیمی روابطہ فروخ پر تبادلہ خیال
- جاتلی پولیس کی کارروائی، خواتین سے دست درازی کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار
- انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائیگا
- میرا صوبہ، میرا پانی نہ کریں، بڑے صوبے کی وزیرِ اعلیٰ کا دل بڑاہونا چاہیے: فیصل کریم کنڈی
- دییافت 100 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار نئی بلی کی نسل Leopardus tilcayo
- NH750، اور-56 NH85 4WD لغازی ٹریکٹرز، دو نئے ماڈلزمتعارف
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 4 افرادگرفتار، شراب برآمد
- کراچی میں مختلف پولیس مقابلے ، ایک ڈاکوہلاک، 6 زخمیوں سمیت14 ملزمان گرفتار
- جامعہ نعیمیہ میں13ویں محفل میلاد مصطفیۖ برائے خواتین آج ہوگی
- سونا مزید مہنگا پاکستان میں فی تولہ قیمت 3 لاکھ 60 ہزار سے اوپر
- چوہدری شافع حسین کی زیرصدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ ممبران کا اجلاس
- بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی رہائش گاہ میں مبینہ 2نقاب پوشوں کی گھسنے کی کوشش
- جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے آنیوالے ایرانی وفدپر سخت پابندیاں عائد
- پاکستان کی خاطر موبائل دیے دیں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا
- ادویات کی رجسٹریشن کے لیےڈرگ روگولیٹری اٹھارٹی نے طریقہ کارعوام کے سامنے رکھ دی
- 12 ملکوں نے اسرائیلی مصنوعات پر پابندی کا اچھا قدم اٹھایا ،اختر اقبال ڈار
- صوبائی وزیرنذیر احمد عباسی کی وفاقی وزیر پٹرولیم سے ملاقات
- پاکستان کی خاطر اپناموبائل دے دیں رات ڈھڑھ بجے موبائل لیا گیا
- پنجاب کے چاروں ہوائی اڈوں پر سمگلنگ کا گھنائو نا دھندہ جاری
