کراچی(نیوز ایجنسیاں)پٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ کراچی سے بذریعہ ٹرین اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگیا ۔ کراچی سے سپرلانگ مارچ بذریعہ ٹرین رحمان بابا ایکسپریس حافظ نعیم الرحمن اور منعم ظفر خان کی قیادت میں کینٹ سٹیشن سے روانہ ہوا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کینٹ سٹیشن پر ٹرین مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمت عملی کے مطابق لوگ اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام بدترین اذیت میں ہیں، سفید پوش لوگ اپنی زندگی کسمپرسی میں گزارنے پر مجبور ہیں، حکومت اپنی بیڈ گورننس کا بدلہ عوام سے لے رہی ہے۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ لیوی کا بھتہ ختم ہونا چاہیے، حکومت نے عالمی مارکیٹ کا بہانہ بنا کر قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہوا ہے۔قبل ازیں جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف 35 روز سے کراچی میں گورنر ہاس کے باہر دھرنا دے رکھا تھا جو ہفتے کو ختم کر دیا گیا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اب صرف ایک راستہ ہے کہ لیوی کا بھتہ ختم کرے،اگر ایسا نہ ہوا تو احتجاج حکومت گراو تحریک میں تبدیل ہوجائیگا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لیوی کا بھتہ ختم ہوگیا تو جماعت اسلامی کا احتجاج ختم ہوجائیگا،تاہم لیوی ختم نہ ہوئی تو احتجاج اتنا بڑھے گا کہ حکومت گرائو تحریک میں تبدیل ہوجائے گا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ حکومت کو جماعت اسلامی کے لانگ مارچ سے پریشانی ہے، لیکن 25 کروڑ عوام کوملنے والی اذیت سے پریشانی نہیں،حکومت فوری طور پر عوام کوریلیف دے،بصورت دیگر جماعت اسلامی احتجاجی تحریک کو مزید آگے بڑھائے گی۔
سپر لانگ مارچ
بریکنگ نیوز
- وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی امریکی ناظم الامور نٹالی بیکرسے ملاقات
- دینہ’ بچوں کا قاتل باپ پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- پنجاب کے 13 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی آج سے شروع
- کراچی’ ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
- شیخوپورہ، موبائل فون چارجنگ کا تنازعہ ، محنت کش نے بیوی قتل کر دیا
- غیرقانونی تارکین وطن کو کشتی پر انگلش چینل عبور کرانے پر پائلٹ کو 2 سال قید کی سزا
- امریکہ، لائبریری کو 132 سال قبل جاری کیاگیا میگزین لوٹا دیاگیا
- میرپور افغان شہریوں کی دکانوں اور سٹالز کی بھر مار کو ئی پوچھنے والا نہیں
- قلات 5 ہینگو میں 8 دہشتگرد ہلاک
- حکومت بجلی کی خریدو فروخت سے باہر ہو رہی ہے وزیر توانائی
- امیر البحر کا یونٹس اور کریکس ایریا کا دورہ، سی سپارک مشق کا جائزہ
- کراچی نے فیصلہ دے دیا، تہذیب جیت اور بدتہذیبی ہارگئی: خالد مقبول
- افغانوں کے حامی طلبہ خیر سگالی کیلئے کسی افغان درسگاہ میں تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں: خواجہ آصف
- 27ستمبر کو تیسری بار بغاوت کی پلاننگ کی جا رہی ہے: عظمیٰ بخاری
- PTI ایم پی اے کی مبینہ فائرنگ سے 2لیویز اہلکار زخمی، مقدمہ درج
- چھوٹے صوبے بنائیں لیکن ٹائمنگ درست اور طریقہ کار آئینی و جمہوری ہونا چاہیے، خواجہ سعد رفیق
- اسحق ڈار 81 ویںجنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ
- لاشیں گری تواسلام آباد کو سو منات بنا دیں گئے تحریک انصاف
- وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
- جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ
