سابق چیف سلیکٹر اور سابق ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو اس وقت پاکستان کی سب سے مقبول کرکٹر قرار دیا ہے۔
محمد وسیم نے کہا کہ فاطمہ ثنا کی مقبولیت ان کی مسلسل کارکردگی کی وجہ سے ہے، کیونکہ وہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں پرفارم کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق بین الاقوامی میڈیا بھی فاطمہ کی کارکردگی کو سراہ رہا ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ فاطمہ ثنا کا موازنہ بابر اعظم سمیت قومی ٹیم کے کس کھلاڑی سے کیا جاسکتا ہے تو محمد وسیم نے کہا کہ کرکٹ کو سمجھنے والے حلقوں میں فاطمہ ثنا اس وقت بابر اعظم سمیت سب سے آگے ہیں۔

