کراچی (این این آئی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔گورنر سندھ نے کراچی میں امریکی قونصلیٹ کا دورہ کیا جہاں قونصل جنرل اور سفارتی عملے نے ان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد نہال ہاشمی نے امریکی حکومت اور عوام کو 250ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور عوامی روابط پر استوار ہیں، جنہیں معاشی اور تجارتی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرکے مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دی جاسکتی ہے۔ تقریب میں سپیکر سندھ اسمبلی، امریکی قونصل جنرل، سفارتی نمائندگان، سرکاری حکام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
بریکنگ نیوز
- محکمہ وائلڈ لائف رینجرز کی چڑیوں کو جال لگا کر پکڑنیوالوں کیخلاف کارروائی
- 27ستمبر پی ٹی آئی متوقع مارچ کے پیش نظر انتظامات سخت
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،4گینگز کے 9ملزمان گرفتار
- ایس ایس پی انوسٹیگیشن سیف اللہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- FBR کا نیشنل فیس لیس سینٹر قائم، ٹیکس گزار اور ٹیکس افسر کا براہ راست رابطہ ختم
- اسسٹنٹ کمشنر مری کا تھیم پارک کے قیام کیلئے اراضی کا تفصیلی دورہ
- سرگودھا، ٹریلر کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
- خاتون کیخلاف سسرال سے زیورات نقدی چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنیکا فیصلہ کالعدم قرار
- دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ’ اہم ہدف حاصل، پوزولان میٹریل نکالنے کا آغاز
- ایل ڈی اے پلاننگ زون 7 ڈائریکٹرعائشہ مطاہر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفق غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکام
- ایشین گیمز اسکواش: پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل کے بعد مصافحہ کیا
- پولیس تحفظ دینے میں ناکام شہری لٹتے رہے گاڑیاں موٹر سائیکلیں چوری
- ایران جوہری معائنہ کاروں کو ملک میں واپسی کی اجازت دے گا: صدر پزشکیان
- سعودی عرب نے ریاض کی جانب آنے والے حوثی ڈرونز اور میزائل حملے ناکام بنا دیے
- ورلڈ بینک وفد کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار سے ملاقات
- سہیل آفریدی اپنے عہدے کی تضحیک کروا رہے ہیں:مریم اورنگزیب
- میجر جنرل شمریز خان نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر
- غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری’شکایت پر کارروائی کی جاتی:ترجمان ایل ڈی اے
- بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور ڈرائیور کی نظربندی کیخلاف شاہریز کی درخواست پر فریقین سے رپورٹ طلب
- آئی سی ایس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود پوزیشن کا اعلان نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین لاہور بورڈ سے جواب طلب
