لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم شہبازشریف کوا قوام
متحدہ جنرل اسمبلی میں مسلسل چوتھی بار خطاب کا اعزاز ملنے پراظہار تشکر کیاہے ـوزیراعلی مریم نوازشریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستانی قوم کی شاندار ترجمانی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ وز یراعظم شہبازشریف نے شاندار اور زور دار طریقے سے مسئلہ کشمیر اجاگر کیاـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ انڈیا پاکستان آبی تنازع پر وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل اسمبلی میں مدلل مقدمہ پیش کیاـ یو این جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہبازشریف نے فلسطینیوں کے حق میں پرزور آواز اٹھائی اور اسرائیل کی مذمت کیـوزیراعظم شہبازشریف نے ایران جنگ کے پرامن حل پر زور دیاـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے الحرمین الشرفین کے تحفظ اور تقدس کو ریڈ لائن قرار دے کر امت مسلمہ کی بھرپور ترجمانی کیـ وزیراعظم شہبازشریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانی اور مالی قربانیوں کو دنیا کے سامنے بخوبی اجاگر کیاـخطاب میں اقوام عالم کو مذہبی منافرت اور اسلامو فوبیا جیسے سنگین مسائل سے بھی آگاہ کیا۔پنجاب کے رورل ہیلتھ سینٹرمریم نوازہسپتالوں میں تبدیل ہونے کے بعد جوہری تبدیلی رونما ہوئی،دیہی علاقوں میں واقع مریم نوازہسپتالوں میں 78لاکھ24ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیاگیاـوزیراعلی مریم نوازشر یف کی زیر صدارت خصوصی ا جلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دیہات کے مریم نوازہسپتالوں کی اوپی ڈی میں 52لاکھ 51ہزار مریضوں کا علاج کیا گیاـ 32944نارمل ڈلیوری ہوئیں ـرورل ہیلتھ سنٹر میں سرجری کی سہولت نہیں تھی، آر ایچ سی کو مریم نوازہسپتال میں بدلنے کے بعد میجر سرجری بھی شروع ہوئی اور 50348کامیاب آپریشن کئے گئے ـبریفنگ میں بتایا گیاکہ مریم نوازہسپتالوں میں 2لاکھ87ہزار سے زائد نارمل سرجری بھی کی گئیں ـپنجاب کے مریم نوازہسپتالوں میں 15لاکھ83ہزار سے زائد مریضوں کے پتھالوجی ٹیسٹ کئے گئے ـدیہات کے ہسپتالوں میں اب باقاعدہ طورپر سی بی سی،ایل ایف ٹی،آر ایف ٹی، ایچ سی وی،ای ایس آر اوردیگر ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے ـ6لاکھ18ہزار سے زائد مریضوں کے الٹراساؤنڈ،ای سی جی سمیت دیگر ریڈیالوجی ٹیسٹ کئے گئے ـخصوصی اجلا س میں سیکرٹری ہیلتھ نادیہ ثاقب نے آؤٹ سورس،رورل ہیلتھ سینٹر /مریم نوازہسپتالوں پر بریفنگ دی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ہیلتھ پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کا حکم دے دیاہے ـوزیراعلی مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس میں میانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کی منظوری دے دیـڈیرہ غازی خان میں کلثوم نوازکینسر ہسپتال کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ـ گوجرانوالہ میں 268بیڈ کانوازشریف مریم نوازانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گاـلیہ میں میڈیکل کالج پراجیکٹ پررپورٹ پیش کی گئیـوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مختلف شہروں کے ہیلتھ پراجیکٹس کی جلد از جلد تکمیل کے لئے ضروری اقدامات کا حکم دے دیاـوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدا رت اجلاس میں ہیلتھ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ،انسٹی ٹیوف آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈریسرچ سینٹر،سرگودھا کارڈیالوجی پراجیکٹس کاجائزہ لیا گیاـ بریفنگ میں بتایا گیاکہ نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انفکشن،ڈیزیز،پلاسٹ سرجری،جینیٹک،سرجیکل،آرتھوپیڈک انسٹی ٹیوٹ بنیں گے ـنوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں چلڈرن ہسپتال ٹواورانسٹی ٹیوٹ آف اپتھلمالوجی بنیں گے ـنوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں الشفائ آئی ٹرسٹ ہسپتال اور100بیڈ کا جنرل ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ڈی آئی خان چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور بم دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہارکیاـوزیراعلی مریم نواز شریف سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیاـ انہوں نے بم دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کیـ
بریکنگ نیوز
- ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
- پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشٹی ایٹو کی مکمل حمایت کی توثیق کرتا ہے وزیراعظم
- امریکہ سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین دن قیام کریں گے
- ایران کی سعودی اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش
- فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات’دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
- KP خود کش حملہ فائرنگ شہید13 بلوچستان میں 13 دہشتگرد ہلاک 18 مزدور اغوا
- افغان سر زمین سے دہشتگردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہی خارجہ اسحاق ڈار
- مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحتمند’ زخم بھی ٹھیک ہو چکے ہیں: ایرانی صدر
- پینٹاگون پر سائبر حملہ’ 40 لاکھ فوجی اہلکاروں کا ڈیٹا لیک ہونیکا دعویٰ
- وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل اسمبلی میں پاکستانی قوم کی شاندار ترجمانی کی مریم نواز شریف
- پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے خواجہ آصف
- :IMFچوتھے جائزہ مذاکرات کا سٹیٹ بینک حکام کی بریفنگ پر اظہار اطمینان
- افغانستان سے ڈرون حملے ملکی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بلاول بھٹو
- کل جماعتی حریت کانفرنس کا وزیراعظم کے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنیکا خیرمقدم
- حکمران ہماری اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں رکاوٹ کھڑی کر رہے ہیں سہیل آفریدی
- بھارت ریاستی سطح پر دہشتگردی کی پشت پناہی میں ملوث ،صائمہ سلیم
- پاکستان کیلئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے’کل ذمہ دارسنبھال لیںگے
- اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنیکا فیصلہ کرلیا : رانا ثنااللہ
- سہیل آفریدی انتظامی اور سیاسی طور پر فارغ ہوچکے: عطا تارڑ
- وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
