Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
    • پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشٹی ایٹو کی مکمل حمایت کی توثیق کرتا ہے وزیراعظم
    • امریکہ سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین دن قیام کریں گے
    • ایران کی سعودی اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش
    • فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات’دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
    • KP خود کش حملہ فائرنگ شہید13 بلوچستان میں 13 دہشتگرد ہلاک 18 مزدور اغوا
    • افغان سر زمین سے دہشتگردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہی خارجہ اسحاق ڈار
    • مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحتمند’ زخم بھی ٹھیک ہو چکے ہیں: ایرانی صدر
    • پینٹاگون پر سائبر حملہ’ 40 لاکھ فوجی اہلکاروں کا ڈیٹا لیک ہونیکا دعویٰ
    • وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل اسمبلی میں پاکستانی قوم کی شاندار ترجمانی کی مریم نواز شریف
    • پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے خواجہ آصف
    • :IMFچوتھے جائزہ مذاکرات کا سٹیٹ بینک حکام کی بریفنگ پر اظہار اطمینان
    • افغانستان سے ڈرون حملے ملکی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بلاول بھٹو
    • کل جماعتی حریت کانفرنس کا وزیراعظم کے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنیکا خیرمقدم
    • حکمران ہماری اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں رکاوٹ کھڑی کر رہے ہیں سہیل آفریدی
    • بھارت ریاستی سطح پر دہشتگردی کی پشت پناہی میں ملوث ،صائمہ سلیم
    • پاکستان کیلئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے’کل ذمہ دارسنبھال لیںگے
    • اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنیکا فیصلہ کرلیا : رانا ثنااللہ
    • سہیل آفریدی انتظامی اور سیاسی طور پر فارغ ہوچکے: عطا تارڑ
    • وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

    By Khabrain Newsستمبر 27, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی۔امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے کہا کہ نومبر میں مڈٹرم کے بعد ایران پر بمباری دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جنگ بندی کی پیشکش کی تھی۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ ایران میں آنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر معائنہ کار ایران آ کر معائنہ کرنا چاہتے ہیں تو اس مخصوص معاملے پر مذاکرات کے دوران باہمی اتفاق اور معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اگر کوئی وعدہ کرے گا تو اسے نبھائے گا، امریکا کے ساتھ جوہری پروگرام پر پابندیوں کے حوالے سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ جنگ جاری نہیں رکھنا چاہتا ، فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔ اگر اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں تو ایک دوسرے کو قتل کرنے کی ضرورت نہیں، تاہم نیا معاہدہ بین الاقوامی قانونی دائرہ کار میں ہونا چاہیے۔ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ایران نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ تعاون محدود کر دیا ۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپسی کی حمایت کو سراہتے ہیں۔سوشل میڈیا پر بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ چینی صدر کی بات چیت اور سفارت کاری سے اختلافات حل کرنے کی ذمے دارانہ حمایت قابلِ قدر ہے، ایران بھی مفاہمتی یادداشت کی طرف واپسی کو اہم سمجھتا ہے۔صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران مفاہمت پر واپسی کے لیے طے شدہ وعدے پورے کرنے پر زور دیتا ہے، سنجیدہ، بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے وعدوں کی پاسداری ضروری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی خودمختاری کے احترام، کشیدگی میں کمی اور علاقائی امن پر چین اور ایران کامقف یکساں ہے۔مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ اگر ہم پر حملہ ہوا تو ہمیں اپنا دفاع کرنا ہو گا، اپنے دفاع کے لیے مضبوطی سے کھڑے رہیں گے۔ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ اگر امریکا ایران کی نئی تجاویز کو قبول کر لے تو اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو جلد از جلد دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے نیا منصوبہ قبول کرنے کے وقت سے ہی 7 روزہ مدت شروع ہو جائے گی، ایران نے قطر کے ذریعے یہ 7 روزہ منصوبہ امریکا تک پہنچا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکا ضروری اقدامات کرے تو ایران 4 سے 5 روز میں اپنا عمل مکمل کر لے گا جس کے بعد چھٹے روز آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی اور 7 ویں روز امریکا حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات میں شامل ہو سکے گا۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور نیٹو کو ایران کے خلاف امریکا اسرائیل جنگ میں شریک ہونے پر جوابدہ ہونا چاہیے۔اپنے ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کا امریکی اسرائیلی جنگ میں معاونت کا بیان واضح اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ مارک روٹے نے بتایا کہ یورپ نے ایران کے خلاف امریکا اسرائیل جنگ میں فعال حصہ لیا۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران یورپی ممالک اور نیٹو اس بات کی تردید کر رہے تھے۔ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یورپی حکومتوں کی فوجی، سیاسی اور لاجسٹک یا دیگر معاونت کے نتیجے میں ہلاکتیں اور تباہی ہوئی، جس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔اسماعیل بقائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر مشکلات کو بھی یورپی حکومتوں کی معاونت کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں ملاقات کی، جس میں مشرق وسطی کی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق صدرمسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کے دعوے غلط اور من گھڑت ہیں، تہران کا مقصد پر امن جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنا اور اس سے فائدہ اٹھانا ہے، ایران پہلے بھی واضح کرچکا ہے کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا،تہران نے مذاکرات سے دستبرداری اختیارنہیں کی، تاہم سفارتی کوششوں کی بار بار ناکامی کے بعد امریکا پر مزید اعتماد نہیں رہا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاکہ وہ مشرق وسطی کے آئندہ دورے کے دوران خطے کے ممالک پر زور دیں گے کہ وہ سفارتی عمل کی حمایت کریں۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول اب بھی ایران کی بحری افواج کے ہاتھ میں ہے۔ایک بیان میں جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ دنیا کی بڑی بحری فورس کے باوجود امریکا آبنائے ہرمز چند گھنٹوں کے لیے بھی کھلی نہ رک سکا۔انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی7 شرائط پوری ہونے تک امریکا کو سزا دینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔پاسدارانِ انقلاب فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا نے خلیج فارس میں اپنی افواج بھیج کر ایران سے ہتھیار ڈالنے کی توقع کی تھی، امریکا کو توقع کے برعکس مختلف نوعیت کی ایرانی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکی فضائی، بحری اور زمینی افواج کے جدید ساز و سامان کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان امریکا سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے نیویارک گئے تھے۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی سے نیویارک میں ملاقات کی ہے۔ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر کی گئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال، کشیدگی کم کرنے کی کوششوں اور مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بنانے پر بات کی تاکہ علاقائی سیکیورٹی اور استحکام بڑھایا جائے۔
    ٹرمپ مسترد

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشٹی ایٹو کی مکمل حمایت کی توثیق کرتا ہے وزیراعظم

      KP خود کش حملہ فائرنگ شہید13 بلوچستان میں 13 دہشتگرد ہلاک 18 مزدور اغوا

      وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل اسمبلی میں پاکستانی قوم کی شاندار ترجمانی کی مریم نواز شریف

      تازہ ترین

      ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں

      ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی

      بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا

      پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

      ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکا 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.