لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق لاری اڈا میں افتخار سے 4لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون, ساندہ میں قاسم سے 4لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون, شمالی چھائونی میں مزمل سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون, انارکلی میں نبیل سے 3لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون, غالب مارکیٹ میں ضیغم سے 3لاکھ 55ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ستوکتلہ اور داتا دربار سے گاڑیاں جبکہ شادباغ ‘شالیمار اور گلشن اقبال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
