چکوال(بیورو رپورٹ)ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دیکر افراتفری پھیلانے والوں کو ٹریس کر کے محض گرفتار کرنا کافی نہیں ہے بلکہ ایسے عناصر کوکڑی سزا ملنی چاہیے تا کہ آئندہ کوئی جھوٹی اطلاع پھیلانے کی جرات نہ کر سکے ، بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں سے ضلع چکوال کے لوگ پہلے ہی خوفزدہ اورعدم تحفظ کا شکار ہیں ، جھوٹی اطلاع پھیلانیو الے لوگوں کو اورخوفزدہ کرتے ہیں،بندر کے ہاتھ استرا لگنے کے مصداق سوشل میڈیا نے معاشرتی بگاڑ میں نمایاں اضافہ کیا ہے اورذمہ داری کا احساس تک نہیں کیا جاتا،حیرت ہے کہ جھوٹی افواہیں پھیلا کر عوام کاچین سکون برباد کرنے والوں کو کیا ملتا ہے ، بلکہ الٹا خداوند کریم کی ناراضگی مول لی جاتی ہے لیکن بے حسی ہے کہ انتہائوں کو چھو رہی ہے ۔
