راولپنڈی(سٹی رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 3 افراد کو حراست میں لے کر اڑھائی کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 800 گرام چرس برآمد کی، کہوٹہ پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 140 گرام چرس برآمد کی، ریس کورس پولیس نے شراب سپلائر کو حراست میں لے کر 3 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں۔
