ٹیکسلا(نمائندہ خصوصی) ٹیکسلا اور اس گردونواح کے علاقوں میں منشیات فروشی کی لعنت اس قدر عام ہو چکی ہے کہ اس نے معاشرے کے تانے بانے بکھیر کر رکھ دیے ہیں، اور اس بڑھتے ہوئے ناسور کے باعث شہر بھر میں جرائم کی شرح میں بھی ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے بار بار کی جانے والی شکایات اور مطالبات کے پیش نظر حال ہی میں نئے ایس ایچ او کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی تاکہ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنا کر جرائم کا قلع قمع کیا جا سکے، تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ یہ تقرری بھی منشیات کے خاتمے کے حوالے سے بالکل کارگر ثابت نہیں ہو سکی اور پولیس کے اعلی حکام کی جانب سے منشیات کے مکمل خاتمے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ زمینی حقائق یہ ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مبینہ غفلت یا چشم پوشی کے باعث شہر کے متعدد اہم اور گنجان آباد علاقے منشیات فروشی کا باقاعدہ گڑھ بن چکے ہیں، جن میں محلہ مکراں اور موہڑہ شاہ ولی شاہ سرفہرست ہیں، جہاں دن دہاڑے اور سرعام آئس جیسی مہلک اور زہریلی منشیات کی کھلے عام خرید و فروخت جاری ہے، جس سے جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے مزید بلند ہو رہے ہیں۔ منشیات کی اس سفاکانہ تجارت کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ریلوے پھاٹک جیسے حساس اور مصروف مقام پر سرعام منشیات فروشی کی جانے والی ویڈیوز بھی وائرل ہو چکی ہیں، جن نے مقامی انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی پر شدید سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں، لیکن اس کے باوجود مجرموں کے خلاف کوئی ٹھوس اور عبرت ناک کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ منشیات کی اس آسان دستیابی اور فراوانی نے شہر کی قیمتی نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، اور درجنوں نوجوان اس زہر کی لپیٹ میں آ کر اپنی صحت اور مستقبل دونوں برباد کر رہے ہیں، جس سے والدین میں شدید ترین تشویش، خوف اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ اس سنگین اور تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سماجی حلقوں، شہریوں اور متاثرہ خاندانوں نے آئی جی پنجاب سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری طور پر سخت نوٹس لیں، ٹیکسلا میں منشیات فروشی کی پشت پناہی کرنے والے عناصر اور ڈیلروں کے خلاف بلا امتیاز گرینڈ آپریشن کا حکم دیں، اور غفلت برتنے والے مقامی پولیس حکام کے احتساب کو یقینی بناتے ہوئے اس شہر کو تباہی سے بچائیں تاکہ نوجوان نسل کو محفوظ مستقبل دیا جا سکے
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، صورتحال معمول پر آگئی
- نیپال کے ہملنگ ہمال بیس کیمپ پر برفانی تودہ گر گیا
- سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا
- وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار
- چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر کا دورہ، ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیاE-12
- پی ایس ڈبلیو کا لمز میں خدیجہ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے رہنمائی سیشن
- خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح سپیکر کی اجازت لازمی
- ٹیکسلا منشیات فروشی عام ، جرائم کی شرح میں اضافہ،شہری پریشان
- جسٹس راجہ سعید اکرم 30 ستمبر کو بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے
- اسلام آبدا میں پی ٹی آئی دھرنے میں لڑنے کیلئے نوجوان بھرتی کرنے والا شخص گرفتار ، تین ساتھی فرار
- نادرا دفتر اور پاسپورٹ آفس کے باہر مبینہ ایجنٹ مافیاعوام کو لوٹنیمیں مصروف
- KPاسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ واضح سپیکر کی اجازت قرار
- ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لی
- مورگاہ پولیس کی پتنگ سپلائر کے خلاف کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، 130 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 3 افراد کو حراست میں لے کر اڑھائی کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی
- ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دیکر افراتفری پھیلانے والوں کو ٹریس کر کے محض گرفتار کرنا کافی نہیں
- تھانہ پھگواڑی پولیس کی جانب سے چوری کے مقدمہ میں اہم پیش رفت
- پی ٹی آئی لانگ مارچ میں تعینا ت پولیس اہلکا ر غا زی بھروتھا نہر میں گر کر ڈو ب گیا
- شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، شیخوپورہ کا دورہ کیا
- گاؤں سقہ آباد میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو بچے جاں بحق
