اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں متاثر ہونے والی انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے مطابق جڑواں شہروں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروسز اب معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ایک ٹیلی کام آپریٹر کے نیٹ ورک میں آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھی، جس سے بعض سروس فراہم کنندگان کے نیٹ ورکس میں جزوی خرابی پیدا ہوئی۔
ابتدائی طور پر اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے بعض علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی صارفین کو انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ٹی اے نے واضح کیا تھا کہ خرابی مقامی علاقوں تک محدود ہے اور ملک کے وسطی و جنوبی حصوں میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق جاری رہی۔

