گلگت (این این آئی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہاہے کہ ہماری حکومت پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات اور مقامی برادریوں کی
شمولیت کے لیے پرعزم ہے۔ عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان قدرت کی فیاضی کا شاہکار ہے برف پوش چوٹیاں، سرسبز وادیاں اور صدیوں پرانا ثقافتی ورثہ اسے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے منفرد بناتے ہیں،عالمی یوم سیاحت کے موقع پر مَیں تمام سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ سیاحت ہمارے نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے اور مقامی کاروبار و معیشت کو تقویت دیتی ہے، ہماری حکومت پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات اور مقامی برادریوں کی شمولیت کے لیے پرعزم ہے۔
