کراچی(این این آئی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیاحت ثقافتوں کو قریب لانے، بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ تاریخی، ثقافتی اور قدرتی حسن سے مالا مال خطہ ہے، جہاں سیاحت کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ساحلی پٹی پر سمندری سیاحت کے فروغ سے نہ صرف سیاحوں کو منفرد تفریحی مواقع میسر آ سکتے ہیں بلکہ مقامی معیشت کو بھی خاطر خواہ تقویت حاصل ہو سکتی ہے۔
