فیصل آباد(این این آئی) شاعر مشرق،مفکر و مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے صاحبزادے ڈاکٹر جاوید اقبال کی برسی 3اکتوبر کو منائی جائے گی۔مرحوم کی برسی کے موقع پر نظریہ پاکستان فائونڈیشن، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تعزیتی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی جن میں ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم کی شاندار قومی، ملکی و ملی خدمات کو سنہری حروف میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
