لاہور (این این آئی) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ معیاری، تصدیق شدہ اور بہتر پیداواری صلاحیت رکھنے والے بیجوں کی فراہمی سے زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے، کسان معیاری بیج کے استعمال کو ترجیح دیں جس سے ان کی پیداوار بھی بہتر ہو گی ۔ اپنے بیان میں ترجمان پنجاب سیڈ کارپوریشن نے کہا کہ کسانوں کو مختلف فصلوں کے تصدیق شدہ معیاری بیج مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ جدید زرعی تقاضوں کے مطابق بیجوں کے معیار کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اس سلسلے میں تحقیق اور نئی اقسام متعارف کرانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناقص اور غیر معیاری بیج کسانوں کی محنت اور سرمایہ دونوں کو متاثر کرتے ہیں اس لئے غیر تصدیق شدہ بیجوں کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ ترجمان پنجاب سیڈ کارپوریشن نے کہا کہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ کسان بروقت بیج حاصل کرکے فصل کی بوائی مقررہ شیڈول کے مطابق کریں تاکہ بہتر پیداوار حاصل ہو سکے۔ زرعی شعبے کی ترقی براہ راست ملکی معیشت اور غذائی تحفظ سے وابستہ ہے۔ کسانوں کو معیاری بیج کے انتخاب اور جدید زرعی طریقوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بریکنگ نیوز
- CDA کا اسلام آباد میں جدید اسپورٹس ایریناز قائم کرنیکا فیصلہ
- جاز کا ڈیجٹ اور یونیساک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
- الامہ ہاسنگ سوسائٹی روات راولپنڈی کے مالکان سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
- الامہ جعلی ہاسنگ سوسائٹی نوسر باز مالکان کو جلد قانون کے شکنجے میں لائینگے، ترجمان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا موقف
- مشرق وسطیٰ جنگ کے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: عمانی وزیر خارجہ
- راولپنڈی سے اسلام آباد داخلی و خارجی راستوں پر قانونی شکنجہ مزید سخت
- صدر مملکت آصف زرداری سے ملک ساحل سرمد خان کی ملاقات
- پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات مقامی برادریوں کی شمولیت کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
- وزیراعظم کا وژن’ ورلڈ سکلز شنگھائی میں پاکستانی نوجوانوں کی شاندار کارکردگی
- PTI اور حکام کے درمیان ملاقاتوں کے باوجودمارچ معاملے پر تعطل ختم نہ ہوسکا
- بوچھال کلاں کا غائب ہونیوالا 15سالہ بچہ کاشان حیدر 23روز بعد بالآخر والدین کو مل گیا
- انتظامیہ و بلدیہ افیسر کی عدم دلچسپی سے گوجر خان شہر مسائلستان کا گڑھ بن گیا
- گوجر خان شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت، بیماریاں پھیلنے لگیں
- راولپنڈی ،4 افراد گرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- تھانہ مندرہ ، بیوہ خاتون کے گھر سے چوری کا معمہ حل،ملزمہ رشتہ دار نکلی
- منی لانڈرنگ تحقیقات کیلئے ٹیکس کیس ختم ہونیکا انتظار ضروری نہیں، لاہور ہائیکورٹ
- صادق آباد پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
- سراج الحق کا کی دعوت پر جنوبی افریقہ کا دورہ مکمل کر لیاICSA
- آل پاکستان ریلویز پنشنرز وفد کی سی ای او ریلویز اور ڈی جی ریلویز سے ملاقات
- عدم برداشت، گھریلو ناچاقی کے باعث خودکشی رجحان میں اضافہ
