اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)گزشتہ چار سے پانچ ہفتوں کے دوران تحریک انصاف اور حکام کے درمیان نصف درجن سے زائد پسِ پردہ ملاقاتوں اور رابطوں کے باوجود اسلام آباد کی جانب مجوزہ مارچ کے معاملے پر تعطل ختم نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں بنیادی اختلاف اس بات پر برقرار رہا کہ تحریک انصاف اپنی احتجاجی مہم صرف مخر کرے گی یا اسے مکمل طور پر منسوخ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور سکیورٹی حکام کی جانب سے تحریک انصاف کو یہ پیغام دیا گیا کہ سیاسی رابطوں اور بعض معاملات میں سہولت کاری کی گنجائش موجود ہے، تاہم احتجاج، سڑکوں کی بندش، تشدد اور مارچ کی صورت میں پیدا ہونے والی کشیدگی قابل قبول نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق محض مارچ کی تاریخ آگے بڑھانے کے بجائے اسے مکمل طور پر منسوخ کرنے پر زور دیا گیا، کیونکہ تاریخ تبدیل کرنے سے خیبرپختونخوا سے اسلام آباد کی جانب بڑے پیمانے پر کارکنوں کی نقل و حرکت سے متعلق سکیورٹی خدشات ختم نہیں ہوتے۔ ہزاروں افراد کے دارالحکومت کی جانب سفر اور مختلف مقامات پر اجتماعات کی صورت میں کسی ناخوشگوار واقعے کے خدشے کا بھی اظہار کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ مارچ کی منسوخی کے معاملے پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی سے بھی رابطہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اچکزئی نے عندیہ دیا کہ اگر انہیں جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے تو مارچ منسوخ کرنے کے معاملے پر پیش رفت ہوسکتی ہے، تاہم دوسری جانب سے پہلے مارچ منسوخ کرنے کا مقف اختیار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جواب میں کہا گیا کہ مارچ منسوخ کیے جانے کے بعد عمران خان سے ملاقات، وکلا تک رسائی اور طبی علاج سمیت دیگر معاملات قابلِ اطلاق ضابطہ کار کے تحت آسان بنانے پر غور کیا جاسکتا ہے۔ تاہم مارچ کی واضح منسوخی پر اتفاق نہ ہونے کے باعث پسِ پردہ رابطے کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے سامنے آنے والے بعض بیانات کے بعد حکومت اور سکیورٹی حکام کے مقف میں مزید سختی آئی۔ پی ٹی آئی کو یہ پیغام بھی دیا گیا کہ مارچ کی صورت میں انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران احتجاجی سرگرمی کو محدود کرنے، رفتار کم کرنے یا بڑے پیمانے پر ایک ہی وقت میں اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کے بجائے مرحلہ وار نقل و حرکت جیسے امکانات پر بھی غور ہوا، تاہم یہ تجاویز بھی دوسری جانب کے لیے قابل قبول نہ ہوئیں۔ مقف یہ رہا کہ اسلام آباد کی جانب مارچ یا طویل احتجاج کے نتیجے میں سڑکوں کی بندش اور معمولات زندگی میں خلل کی صورت حال پیدا نہیں ہونی چاہیے۔ذرائع کے مطابق پسِ پردہ رابطوں میں مستقبل کے سیاسی معاملات کی ٹائم لائن بھی زیر بحث آئی۔ پی ٹی آئی کو بتایا گیا کہ مارچ کی صورت میں بعد کے سیاسی عمل کا ٹائم فریم لازما پارٹی کی خواہش کے مطابق آگے نہیں بڑھے گا، بلکہ حالات کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ذرائع نے واضح کیا کہ ان رابطوں کے دوران عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کوئی وعدہ نہیں کیا گیا، جبکہ جن معاملات میں ممکنہ سہولت کاری پر بات ہوئی ان میں وکلا تک رسائی، عمران خان سے ملاقات اور طبی علاج جیسے امور شامل تھے۔ادھر پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کی مجوزہ کال کو 4 اکتوبر تک مخر کرنے کا اعلان کیا ہے اور وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے مطابق لانگ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
- سعودی وزیر خارجہ واشنگٹن پہنچ گئے امریکی ہم منصب سے اہم مذاکرات آج
- M-1 موٹروے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاور ٹریفک کیلئے بحال
- CDA کا اسلام آباد میں جدید اسپورٹس ایریناز قائم کرنیکا فیصلہ
- جاز کا ڈیجٹ اور یونیساک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
- الامہ ہاسنگ سوسائٹی روات راولپنڈی کے مالکان سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
- الامہ جعلی ہاسنگ سوسائٹی نوسر باز مالکان کو جلد قانون کے شکنجے میں لائینگے، ترجمان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا موقف
- مشرق وسطیٰ جنگ کے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: عمانی وزیر خارجہ
- راولپنڈی سے اسلام آباد داخلی و خارجی راستوں پر قانونی شکنجہ مزید سخت
- صدر مملکت آصف زرداری سے ملک ساحل سرمد خان کی ملاقات
- پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات مقامی برادریوں کی شمولیت کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
- وزیراعظم کا وژن’ ورلڈ سکلز شنگھائی میں پاکستانی نوجوانوں کی شاندار کارکردگی
- PTI اور حکام کے درمیان ملاقاتوں کے باوجودمارچ معاملے پر تعطل ختم نہ ہوسکا
- بوچھال کلاں کا غائب ہونیوالا 15سالہ بچہ کاشان حیدر 23روز بعد بالآخر والدین کو مل گیا
- انتظامیہ و بلدیہ افیسر کی عدم دلچسپی سے گوجر خان شہر مسائلستان کا گڑھ بن گیا
- گوجر خان شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت، بیماریاں پھیلنے لگیں
- راولپنڈی ،4 افراد گرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- تھانہ مندرہ ، بیوہ خاتون کے گھر سے چوری کا معمہ حل،ملزمہ رشتہ دار نکلی
- منی لانڈرنگ تحقیقات کیلئے ٹیکس کیس ختم ہونیکا انتظار ضروری نہیں، لاہور ہائیکورٹ
- صادق آباد پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
