نیپال میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مجموعی طور پر کم از کم 70 افراد ہلاک ہوگئے۔ رائٹرز کے مطابق بھارت میں 56 جبکہ نیپال میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ نیپال میں مزید 11 افراد لاپتا ہیں۔
نیپال میں حکام نے ملک کے 77 میں سے 49 اضلاع میں اچانک سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ شدید بارشوں کے باعث بعض علاقوں میں بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن کا نظام بھی متاثر ہوا، جبکہ راہوگانگا دریا میں طغیانی سے 40 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور منصوبے کو بھی نقصان پہنچا۔

