Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران جنگ بہت جلد جیت جائیں گے: ٹرمپ
    • فرانس میں پاکستان کی سفیر زہرا بلوچ کی فورم کے اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت
    • پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کی مدت اور فیس میں تبدیلی کی تجویز
    • اسلامپورہ میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی، 2 پتنگ باز گرفتار
    • ایم ون موٹر وے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاورکے لیے بحال
    • اسلام آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش رین ایمرجنسی نافذ
    • رائیونڈ مانگا روڈ پر فیکٹری کی کوسٹر اُلٹ گئی، 11 افراد زخمی
    • پنجاب میں سکشن ہڈز کے بغیر چلنے والے شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ
    • فکری دہشت گردی عملی دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے: طاہر اشرفی
    • سابق چیئرمین نادرا طارق ملک دنیا کے 50 اہم ڈیجیٹل رہنمائوں میں شامل
    • امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
    • فنڈ کی عدم دستیابی سیاحت کو فروغ دینے کا خواب چکنا چور 91 ترقیاتی سکیمیں نا مکمل
    • غزہ جنگ کیخلاف احتجاج آئرلینڈ کے پیزٹے نے اسرائیل کامیچ دکھانے سے انکار کر دیا
    • چین کے خلائی سٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
    • 100سے زائد ادویہ کی عدم دستیابی مریضوں کو جان بثانے کے لا لے
    • خیبرپختونخوا کے شہری وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے غیر مطمئن، سہیل آفریدی پر شدید تنقید
    • خیبر پختونخوا کے 37مراکز صحت آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
    • ساہیوال: جگہ کا تنازع’ مخالفین نے جانورو ں کے باڑے کو آگ لگا دی
    • خواتین کے تحفظ کیلئے شہرکی80ہزار پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آرپینک بٹن نصب
    • پاکستان میں آئی ٹی اور اے آئی کا شعبہ معیشت کا اہم ستون بننے لگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چینی ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے پاکستانی زرعی پیداوار میں اضافہ

    By Khabrain Newsستمبر 29, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چینگدو(این این آئی)پاکستان میں چین کی  زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے نتیجے میں نمایاں اور ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ یہ بات چینگدو میں پاکستان کے قونصل جنرل تنویر اے بھٹی نے 28 ستمبر کو 12ویں چینگدو انٹرنیشنل اربن ماڈرن ایگریکلچر ایکسپو کی افتتاحی تقریب اور کلسٹر و چین ڈویلپمنٹ کیلئے چینگدو ماڈرن اربن ایگریکلچر انویسٹمنٹ پروموشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔رپورٹ کے مطابق قونصل جنرل نے کہاکہ چین کے صوبہ سیچوان سے فراہم کردہ ہائبرڈ مرچ کی اقسام اور خشک کرنے والی ٹیکنالوجی نے پاکستانی کسانوں کی فی ایکڑ آمدن 300 ڈالر سے کم سے بڑھا کر 900 ڈالر تک پہنچانے میں اہم کردار  ادا کیا ہے۔ تنویر بھٹی کے مطابق اس تعاون کے نتیجے میں پاکستان چین کی زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ انڈسٹری چین کا بھی براہِ راست حصہ بن گیا ہے جو اس بات کی کامیاب مثال ہے کہ زرعی تعاون غربت کے خاتمے اور دیہی معیشت کی بہتری میں کس طرح معاون ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی ہائبرڈ چاول کی ٹیکنالوجی بھی پاکستانی کسانوں کو پیداوار بڑھانے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس تعاون کی رفتار کا اندازہ تجارتی اعداد و شمار سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔تجارتی اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی قونصل جنرل نے بتایا کہ 2026 کے پہلے سات ماہ کے دوران چین کو پاکستان کی چاول کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جبکہ تل کی برآمدات بھی 72 فیصد بڑھ گئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان زرعی تعاون کی اہمیت محض تجارتی حجم میں اضافے تک محدود نہیں بلکہ اس کا اصل فائدہ دونوں ممالک کے عام لوگوں کی روزمرہ زندگی میں بہتری کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق تنویر بھٹی نے کہا کہ جب پاکستانی آم چینگدو کے گھروں کی کھانے کی میزوں تک پہنچتے ہیں اور پنجاب کے چاول کے کاشتکار چین میں تیار کردہ زرعی ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں تو دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کے فوائد عملی اور فوری طور پر محسوس ہوتے ہیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      فرانس میں پاکستان کی سفیر زہرا بلوچ کی فورم کے اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت

      پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کی مدت اور فیس میں تبدیلی کی تجویز

      اسلامپورہ میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی، 2 پتنگ باز گرفتار

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.