لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر لاہور میں رکشوں، رائیڈ ہیلنگ سروسز کی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آر پینک بٹن نصب کرنے کا عمل جاری ہے۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق اب تک 80 ہزار رکشوں، رائیڈ ہیلنگ سروسز کی کیبز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آر پینک بٹن کی تنصیب کی جا چکی ہے جبکہ شہر کے 45 مختلف مقامات پر ٹریفک ٹیمیں یہ سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ سی ٹی او کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کو قانونی دائرے میں لانے اور شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر کیو آر پینک بٹن لازم قرار دیا گیا ہے۔ خواتین ہراسانی یا کسی ہنگامی صورتحال کی صورت میں کیو آر پینک کوڈ کے ذریعے فوری مدد کے لیے رابطہ کرسکیں گی۔ کیو آر پینک بٹن کی تنصیب کے لیے ہر ٹریفک سیکٹر میں ٹیم موجود ہے جبکہ رکشوں کے لیے 12 علیحدہ ٹیمیں بھی مختص کی گئی ہیں۔ سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ مختلف رکشہ یونینز کے مطالبے پر 4 نئے لائسنس سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ اور جدید سکیورٹی فیچرز کے فروغ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ سیفٹی اور سکیورٹی فیچرز اختیار نہ کرنے والی آن لائن کیب سروسز کے خلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
- پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
- ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
- EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
- اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
- مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
- قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
- ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
- زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
- محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
- خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
- لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
- میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
- خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
- دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
- ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
- چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
