Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا
    • وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مزاکرات سلیب سسٹم ختم یکساں گیس ٹیرف نافز کرنے کا فیصلہ

    By Khabrain Newsستمبر 30, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کو پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ ادھروزارت پیٹرولیم نے سلیب سسٹم ختم کرکے گیس کے یکساں ٹیرف پرکام شروع کردیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر مذاکرات میں حکومت نے پہلی سہ ماہی کے لیے ایف بی آر کا مقرر کردہ 3 ہزار 53 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ ایف بی آر حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نہ صرف ستمبر کے لیے ایک ہزار 330 ارب روپے کی وصولی کا ہدف حاصل کیا جائے گا بلکہ جولائی سے ستمبر 2026 کی پہلی سہ ماہی کا مجموعی ٹیکس ہدف بھی حاصل کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ ٹیکس ایئر 2026 کے لیے اب تک تقریبا 47 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرنز موصول ہوچکے ہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 32 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرنز جمع ہوئے تھے۔گریڈ 17 سے 22 تک کے وفاقی سرکاری افسران کو 30 اکتوبر 2026 تک اپنے اثاثوں کے گوشوارے الیکٹرانک طور پر جمع کرانا ہوں گے۔ نئے قانونی فریم ورک کے تحت وفاقی سرکاری افسران کے اثاثوں سے متعلق محدود معلومات 31 دسمبر 2026 تک عوام کے لیے جاری کردی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ کِک آف اجلاس میں شرکت کی، جس میں آئی ایم ایف مشن کی سربراہی آئیوا پیٹرووا نے کی، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ای ایف ایف کے چوتھے جائزے پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن سے آر ایس ایف کے تیسرے جائزے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف وفد کو ملکی معاشی و اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دی، وزیر خزانہ نے معاشی استحکام اور اصلاحات پر حکومت کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مقررہ اہداف اور اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ پاکستان کی معاشی کارکردگی، مالیاتی امور اور اصلاحاتی اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف کے حصول اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، معیشت کے استحکام، محصولات میں بہتری اور مالیاتی نظم و ضبط سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن پاکستان کے معاشی و مالیاتی اقدامات پر حکام سے بات چیت جاری رکھے گا۔ ادھر وزارت پیٹرولیم نے گیس کے یکساں ٹیرف پرکام شروع کردیا۔ یکساں ٹیرف کے نظام کی پالیسی کی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی ۔ یکساں ٹیرف پالیسی کے نفاذ سے گیس سیکٹر میں سلیب سسٹم ختم ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق موجودہ 12 سلیب پر مشتمل گیس ٹیرف نظام ختم کرنے کی تجویز ہے، یکم جولائی 2027 سے سنگل گیس ٹیرف نافذ کرنے کی تجویز پر کام شروع کردیا گیا۔تمام صارفین کیلئے اوسط گیس ٹیرف 1708 روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کرنے کا منصوبہ زیرغور ہے، کم آمدن مستحق افراد کو گیس کے بجائے آمدنی کی بنیاد پر سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔ گیس سبسڈی کا موجودہ نظام ختم، آمدنی کو ریلیف کا معیار بنانے کی تجویز ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے کراس سبسڈی ختم کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے، گیس سبسڈی کو کھپت کے بجائے آمدنی سے منسلک کرنے کی تجویز ہے۔ گیس پر ریلیف حاصل کرنے کے لیے گھریلو آمدنی معیار بنے گی۔ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے صارفین کی مالی معاونت کی جائے گی۔موجودہ نظام میں کم استعمال کرنے والے صارفین انتہائی کم نرخ پرگیس حاصل کر رہے ہیں، پروٹیکڈ صارفین 200 سے 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک گیس استعمال کر رہے ہیں۔ کراس سبسڈی ختم کرنے کیلئے بجٹ میں 162 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔نئی پالیسی لاگو ہونے سے گھریلو صارفین کے نرخوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جبکہ صنعتی اور تجارتی شعبے کیلئے گیس نرخوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
    سلیب سسٹم

    Khabrain News

      Keep Reading

      چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم

      محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے

      پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا

      تازہ ترین

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.