Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایران کے منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنیکی کوئی پیشکش نہیں کی ٹرمپ ہماری شرائط وضح ہیں تہران

    By Khabrain Newsستمبر 30, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن، تہران ( نیوز ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے اور تہران پر عائد
    پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی،ادھر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے ہماری شرائط واضح ہیں۔دوسری جانب امریکی طیارہ بردار جنگی بیڑہ تھیوڈور روز ویلٹ ایرانی ناکہ بندی کیلئے مشرقِ وسطی روانہ ہوگیا جبکہ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں 2چھوٹے بحری جہاز قبضے میں لیکر 50افراد گرفتار کرلئے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے اور تہران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی، امریکی حکام نے ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے۔ امریکی میڈیا پر جاری ایک خبر کی تردید کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے نیوز ویب سائٹ ایگزیوس سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی غلط خبر کو ہٹائے۔ صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کو کچھ بھی پیشکش نہیں کی۔ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے اس دعوے کو دہرایا کہ امریکا ایران کے خلاف بہت جلد جنگ جیت جائے گا اور گیس کی قیمتیں تیزی سے کم ہو جائیں گی۔دریں اثناء امریکی طیارہ بردار جنگی بحری جہاز تھیوڈور روز ویلٹ مشرقِ وسطیٰ روانہ ہو گیا۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جنگی بحری جہاز تھیوڈور روز ویلٹ کیلیفورنیا سے روانہ ہوا جو پہلے سے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات جنگی بحری جہاز جارج واشنگٹن کی جگہ لے گا۔قبل ازیںامریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیا تو ایران دنیا کو بلیک میل کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے اور ایرانی تیل کے علاوہ خطے سے گزرنے والے تیل کی مقدار ایران پر امریکی اور اسرائیلی جنگ شروع ہونے سے پہلے کی سطح کے تقریبا برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی صورت میں ایران آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر کے ٹیکس عائد کر سکتا ہے اور یہ فیصلہ بھی کر سکتا ہے کہ کس ملک کو توانائی فراہم کی جائے گی اور کسے نہیں، یہ صورتِ حال ناقابلِ قبول ایک بڑا خطرہ بن جائے گی۔علاوہ ازیںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران اور عراق کے درمیان زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں محدود نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ ایک ماہ کیلئے عراقی ایئر ویز کو ایران اور نجف کے درمیان پروازوں کی اجازت دے گا، جبکہ بعد میں مستقل استثنیٰ پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ادھر ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور مذاکرات کار باقر قالیباف نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران اپنا تیل فروخت نہیں کر سکتا تو خطے میں کوئی بھی تیل فروخت نہیں کر سکے گا اور اگر ہماری سکیورٹی یقینی نہ بنائی گئی تو کوئی انفراسٹرکچر محفوظ نہیں رہے گا۔جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پروپیگنڈا شروع ہوگیاہے، ایران سے کچھ باتیں منسوب کرکے دعوے کئے جارہے ہیں، ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے ہماری شرائط واضح ہیں، قطر کے ذریعے ایران کا سات نکاتی منصوبہ امریکہ تک پہنچا دیا گیا ہے اور اب ایران امریکی جواب کا انتظار کر رہا ہے۔دریں اثناء ایران نے آبنائے ہرمز میں جزیرہ قشم اور میناب کے ساحلی پانیوں سے 2چھوٹے بحری جہاز قبضے میں لے کر 50 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ افراد کو ایرانی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
    ٹرمپ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم

      محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے

      پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا

      تازہ ترین

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.