لاہور (این این آئی) پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ مفاہمتی یادداشت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ اور ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ڈاکٹر محمد امجد نے دستخط کیے۔ جس کے تحت خواتین کے خلاف جرائم میں فرانزک شواہد کے موثر تحفظ اور انصاف کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ادارہ جاتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے کہا کہ فرانزک آگاہی، شواہد کے تحفظ اور افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔ ضلعی اور فرنٹ لائن ویمن پروٹیکشن افسران کی فرانزک شواہد سے متعلق تربیت اور آگاہی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فرانزک شواہد خواتین کے خلاف تشدد کے کیسز میں موثر انصاف کے لیے اہم ہیں، مفاہمتی یادداشت کا مقصد فرانزک آگاہی اور شواہد کے موثر انتظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایف ایس اے ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ جرم کے بعد ابتدائی 24 گھنٹے شواہد کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہیں، فرانزک سائنس اتھارٹی انصاف کے عمل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
- پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
- ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
- EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
- اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
- مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
- قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
- ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
- زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
- محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
- خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
- لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
- میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
- خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
- دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
- ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
- چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
