لاہور(کرائم رپورٹر)شادی شدہ خاتون کا شوہر چار ماہ قبل سونا لوٹ کر فرارہوگیا۔ خاتون اپنا مسئلہ لے کر ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں پہنچ گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس ایچ او بادامی باغ کو خاتون کے زیورات7دن کے اندر واپس دلوانے کا حکم دے دیا۔ اسی طرح موٹر سائیکل چوری مقدمہ درج ہونے کے باوجودموٹر سائیکل نہ ملنے کی شکایت پر ایس ایچ او گڑھی شاہو کو موٹرسائیکل تلاش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ خاتون سائلہ پرشوہرکی وفات کے بعد دوسری بیوی کے بچوں کی جانب سے تشدد کی شکایت پر ایس ایچ او باغبانپورہ کو معاملہ حل کرانے کا حکم دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شہری کو مقدمے سے دستبرداری کے لیے دھمکیوں کی شکایت پر ایس ایچ او بادامی باغ کو شہری کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا۔ خاتون سائلہ کی سسرالیوں پرجہیز واپسی کی ڈیمانڈ پرخاتون پر ہی چوری کا الزام لگانے کی شکایت پر ایس ایچ اومصطفی آباد کو معاملے کی تصدیق، حل کروانے کی ہدایت کی گئی۔ فیصل کامران نے کہا کہ شہری مسائل کے حل کے لیے روزانہ دوپہر 1 سے 3 بجے تک کھلی کچہری سے رجوع کریں۔ اتوار کو دوپہر 12 بجے فیس بک لائیو کے ذریعے بھی شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا
- وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور
- سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
- امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
- ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
- کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
- این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
- لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
- تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
- ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
- پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
- ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
- EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
- اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
- مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
- قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
- ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
