اسلام آباد( ملک منظور احمد)اسلام آباد میں چیک ریپبلک کے قومی دن کے موقع پر ایک پروقار سفارتی استقبالیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر، ارکان پارلیمنٹ، غیر ملکی سفارت کار، اعلی سول و فوجی حکام، کاروباری شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ چیک ریپبلک کے سفیر لادیسلاو اشٹائن ہیوبل نے مہمانوں کا استقبال کیا، جبکہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی پیش کیے گئے۔وفاقی وزیر مصدق ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیک ریپبلک یورپ کا ایک اہم ملک ہے، پاکستان اور چیک ریپبلک کے درمیان سفارتی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ ملا ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی روابط میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چیک ریپبلک کی جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی مہارت سے فائدہ اٹھا رہا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔اس موقع پر چیک ریپبلک کے سفیر لادیسلاو اشٹائن ہیوبل نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور چیک ریپبلک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی روابط میں اضافے کا خیرمقدم کیا اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت اجاگر کی۔چیک سفیر نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے پرامن سفارت کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان اور چیک ریپبلک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات موجود ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر پاکستان اور چیک ریپبلک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
- پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
- ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
- EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
- اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
- مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
- قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
- ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
- زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
- محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
- خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
- لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
- میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
- خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
- دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
- ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
- چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
- پنجاب ‘ دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی
