Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا
    • وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنکے زیراہتمام ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب

    By Khabrain Newsستمبر 30, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (بزنس رپورٹر) رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) کے زیر اہتمام  ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چاول کی برآمدات کے فروغ، ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے اور عالمی منڈی میں پاکستانی چاول کی شناخت بہتر بنانے کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے ایکسپورٹرز کو اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور معروف رائس ایکسپورٹر رفیق سلیمان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایکسپورٹ ایوارڈ پیش کیا۔اس موقع پر رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سرپرست اعلیٰ رحیم جانو بھی موجود تھے۔ تقریب میں چاول کی صنعت سے وابستہ شخصیات، معروف برآمد کنندگان، کاروباری رہنمائوں اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان چاول پیدا کرنے والے اہم ممالک میں شامل ہے اور چاول کی برآمدات ملکی زرمبادلہ کے حصول میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، تاہم عالمی منڈی میں مسابقت برقرار رکھنے کے لیے معیار، پیداوار، جدید ٹیکنالوجی اور برآمدی سہولتوں پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (REAP) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے کردار ادا کرنے والے ایکسپورٹرز ملک کے حقیقی ہیروز ہیں۔ انہوں نے REAP کے اٹھارویں کامیاب انعقاد پر منتظمین اور ایکسپورٹرز کو مبارکباد پیش کی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور پاکستانی چاول کی دنیا بھر میں نمایاں مانگ موجود ہے۔ چاول کی برآمدات میں مزید اضافے کے لیے ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینا ضروری ہے تاکہ عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی قدر اور رسائی بڑھائی جاسکے۔انہوں نے ایکسپورٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر سال ایوارڈز کے انعقاد کی REAP کی روایت کو بھی سراہا۔ دوسری جانب شرکاء نے کہا کہ پاکستانی رائس ایکسپورٹرز عالمی سطح پر اپنی مصنوعات متعارف کرا رہے ہیں اور مختلف ممالک میں پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے چاول کی صنعت کو درپیش مسائل حل کرکے برآمدات میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایکسپورٹرز میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم

      محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے

      پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا

      تازہ ترین

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.