لاہور(کورٹ رپورٹر) پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران جنگ چل رہی ہے، سیاسی استحکام نہیں ہے،میں نئے صوبے بنانیکا حامی ہوں لیکن ابھی اس کا وقت نہیں، پہلے تما م جماعتوں کو اعتماد میں لیں ،سارے مسائل حل کریںاور پھر صوبے بنائیں، لوکل باڈیز کے الیکشن ہونے چاہیں یہ بھی ضروری ہے لیکن نیا بحران پیدا نہ کریں ۔
