لاہور (جنرل رپورٹر) جنرل ہسپتال میں ڈیوٹی
کارروائی کرتے ہوئے چار ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ تمام قانونی تقاضے اور پیڈ(PEDA) ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹسز کے مراحل مکمل کرنے کے بعد برطرفی کے باضابطہ احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ برطرف ہونے والوں میں عبدالباسط (لیب ٹیکنیشن)، حافظ محمد ابرار الحق (جونیئر ٹیکنیشن)، شہزاد انجم (فارمیسی ٹیکنیشن) اور دانش علی (ریکارڈ کیپر) شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق مذکورہ ملازمین کو اپنے دفاع اور وضاحت کا پورا موقع فراہم کیا گیا تھا اور تمام قانونی ضوابط کی تکمیل کے بعد ہی یہ حتمی محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ایم ایس پروفیسر فریاد حسین نے واضح کیا کہ ڈیوٹی میں غفلت، غیر حاضری اور مریضوں کے علاج معالجے میں لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں نظم و ضبط کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ العمل ہے اور تمام ملازمین پر اپنے فرائض کی پابندی لازم ہے ورنہ سخت قانونی و انتظامی محکمانہ ایکشن ہوگا۔
