Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
    • لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
    • میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
    • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
    • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
    • ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
    • چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا

    By Khabrain Newsستمبر 30, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ملتان ( کرائم رپورٹر) ملتان سمیت صوبہ بھر سے تحریک انصاف کے احتجاج کو پیش نظر پنجاب پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد اور اس کے ارد گرد کے اضلاع میں تعینات ہوئے ایک ہفتہ سے زائد وقت گزر چکا ہے لیکن آج بھی ہزاروں کی تعداد میں تعینات پولیس ملازمین رہائش ، کھانے ، پانی سمیت دیگر مناسب سہولیات نہ ملنے سے شدید پریشانی کا شکار ہیں، تین وقت کا کھانا نہ ملنے اور مناسب نیند نہ ہونے کی وجہ سے پولیس ملازمین میں بے چینی پھیل رہی ہے، کئی پولیس ملازمین تو سوشل میڈیا پر ناقص کھانے کی شکایت کرتے ہوئے بھی نظر آئے ہیں، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کے لیے ملتان سے 2300 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر گئے اور صوبہ بھر سے تقریبا 30 ہزار کے لگ بھگ افسران و جوان 21 سے 23 ستمبر کے درمیان اپنی ڈیوٹی پر پہنچے ، بیشتر اہلکاروں کو سرکاری سکولوں یا شادی ہالوں میں ٹھہرایا گیا ہے، ڈیوٹی پر گئے بیشتر اہلکاروں نے سونے اور واش رومز کی سہولیات مناسب نہ ہونے کی شکایت کرتے رہے ہیں جبکہ بیشتر اہلکاروں نے مناسب کھانا نہ ملنے تک کا بھی شکوہ کیا ہے ، جبکہ ان کو کھانے میں زیادہ تر دال چاول ہی بھجوائے جا رہے ہیں اور کئی مقامات پر تو دن میں صرف ایک بار ہی کھانا فراہم کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے پولیس اہلکاروں میں بے چینی کی سی کیفیت ہے اور وہ مناسب رہائشی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار بھی ہو رہے ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ افسران نے اہلکاروں کے تھکنے کے احساس پر گذشتہ روز سے اعلان کیا ہے کہ وہ 24 گھنٹے کے لیے گھروں پر چھٹی کے لیے جا سکتے ہیں، اس سہولت کو کئی اہلکاروں نے استعمال بھی کیا ہے لیکن پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اگر اتنی بڑی تعداد میں نفری جب منگوائی جا رہی تھی تو انتظامات بھی اسی سطح کے کیے جاتے تاکہ بنیادی سہولیات تو مل پاتیں، جبکہ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اضلاع میں کرائم کی شرح بڑھنے کے اندیشہ کے پیش نظر ایلیٹ فورس کو واپس اضلاع میں رپورٹ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں دوبارہ بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔
    پولیس اہلکار

    Khabrain News

      Keep Reading

      چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم

      محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے

      ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.