ماسکو(ویب ڈیسک)روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک اور اہم پل کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کی صبح ہونے والے حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ پل کی سڑک اور ٹرالی بس کی بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچا۔حملے میں دریائے ڈنیپرو پر واقع پیونچنی ناردرن پل متاثر ہوا۔ پل پر ٹریفک روک دی گئی اور شہر میں مختلف مقامات پر ٹریفک کا دبا بڑھ گیا۔یہ اس ہفتے کیف کے اہم پلوں پر روسی حملوں کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے ایک روز قبل پیودینی (سدرن) پل کو بھی متعدد روسی ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔جس کے باعث شہر کے دونوں حصوں کے درمیان آمدورفت شدید متاثر ہوئی۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ان ڈرون حملوں میں ایسے پلوں کو نشانہ بنایا گیا جو یوکرینی فوجیوں اور فوجی سازوسامان کی نقل و حرکت کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔روسی حکام نے غیرملکی شہریوں اور سفارت کاروں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے دارالحکومت کیف چھوڑ دیں۔یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پلوں، اسپتالوں، اسکولوں اور دیگر شہری تنصیبات کو نشانہ بنا کر شہریوں کو اپنے علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور کرنا چاہتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ ہی پارٹی کے فیصلوں کی بنیاد ہے علی امین گنڈاپور
- لاہور کے آزادی اسٹیشن پر دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 10مسافر زخمی
- آف لوڈنگ جاری’ مسافروں ‘ ایف آئی اے میں تلخ کلامی کے واقعات بڑھ گئے
- ایچ ای سی کے نام پر جعلسازی، شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری
- وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر وسیم قاضی کو جامعہ کراچی کا نیا وائس چانسلر مقرر کردیا
- ملکی نظام فلاپ ہو چکا، 30سال میں حالات بد سے بدتر ہوئے ہیں: محمد زبیر
- سی ٹی ڈی کے 98انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 13دہشت گرد گرفتار
- لاہور ،منشیات فروشی میں ملوثحاضر سروس پولیس کانسٹیبل گرفتار
- لاہور میں گیس بحران ، ایل پی جی 380 سے 450روپے فی کلو میں فروخت ،شہری پریشان
- روسی کمپنیاں پانی ذخیرہ کرنے، بجلی پیدا کرنے میں مدد دیں:اویس لغاری
- یمن میں ستمبر سے جاری کشیدگی کے باعث تقریباً 79 ہزار بچے بے گھر ہو گئے : اقوام متحدہ
- عالمی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور سر فہرست فضائی معار انتہائی خراب
- غزہ: جنگ بندی کی خلاف ورزیاں’ اسرائیلی حملے میں 5فلسطینی شہید
- لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں 26روز کے دوران 1289مقدمات نمٹا دیئے گئے
- پنجاب یونیورسٹی میں ہیومن سینٹرڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیبارٹری کا افتتاح 7اکتوبر کو ہوگا
- پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف ترمیمی درخواست دوبارہ دائر
- لاہور ہائیکورٹ:پرنسپل سیٹ پر 11 ڈویژن بنچ سول اور فوجداری اپیلوں پر کل سے سماعت کرینگے
- مانگامنڈی شیخاں والا قبرستان جانیوالی سڑک کی زبوں حالی’ پختہ سڑک کی تعمیر کا مطالبہ
- پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی، چیئرمین سپارکو
- ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیاں’ شکایات کا نوٹس، تحقیقات کا حکم
