لاہور ( ویب ڈ یسک) فلا ئی دبئی کے عمانی معاون پائلٹ نے مبینہ انکشاف کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر نائن الیون جیسے حملے کا
ارادہ رکھتا تھا۔ اس نے مبینہ طور پر اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پر طیارہ گرانے کا منصوبہ پہلے ہی بنا رکھا تھا اور تحقیقات کے دوران اس نے بتایا کہ اس نے یہ منصوبہ ایئرلائن میں ملازمت حاصل کرنے سے قبل تیار کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق گرفتار عمانی معاون پائلٹ نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ جہاز اڑانے والے پائلٹ کو زخمی کرنے کے بعد طیارے کو خود اڑاتے ہوئے معمول کے مطابق تل ابیب پہنچانے کا ارادہ رکھتا تھا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔اس نے مزید بتایا کہ اسرائیل پہنچنے کے بعد وہ تل ابیب ہوائی اڈے پر کسی عمارت یا کسی دوسرے طیارے سے ٹکرانے کی کوشش کرنا چاہتا تھا۔ ناکامی کی صورت میں تل ابیب کی کسی بلند عمارت یا اردن میں موجود امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا بھی پلان بی تھا۔عمانی معاون پائلٹ نے بتایا کہ جون میں اسرائیل کے سفر کے دوران اس نے مبینہ طور پر حملے کی تیاری اور معلومات جمع کرنے پر توجہ مرکوز کی اور وہ اپنے منصوبے پر جولائی میں ہی عمل درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔اس نے مزید بتایا کہ تاہم آخری وقت میں منصوبہ موخر کردیا کیونکہ عملے کے ایک رکن سے اس کی دوستی تھی۔ پھر 30 ستمبر کی دبئی سے اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں موقع مل گیا۔خیال رہے کہ عمانی معاون پائلٹ نے ہتھوڑے سے اپنے سینئر پائلٹ پر حملہ کیا اور جہاز پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم زخمی پائلٹ کسی طرح کاک پٹ کا دروازہ کھولنے میں کامیاب ہوگیا جس سے مسافر اندر داخل ہوگئے اور اسے پکڑ لیا۔زخمی پائلٹ نے بعد میں اسرائیلی وزیراعظم کو بتایا کہ حملے سے چند منٹ قبل معاون پائلٹ نے نماز پڑھنے کی اجازت مانگی تھی اور پھر عقب سے آکر مجھ پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا۔یاد رہے کہ گرفتار 29 سالہ عمانی شہری کے بارے میں اب تک جو معلومات ملی ہیں ،ان کے مطابق اس کی والدی عمانی اور والدہ شامی ہیں جب کہ اس کی پیدائش متحدہ امارات میں ہوئی اور وہیں پلا بڑھا جب کہ وہ القاعدہ سے متاثر اور انتہا پسند خیالات رکھتا ہے اور خواتین سے کتراتا ہے۔فلائی دبئی سے قبل اس نے عمانی ایئرلائن میں بھی کام کیا تھا جہاں اس کے متشدد خیالات کے باعث اسے پرواز اڑانے سے روک دیا گیا تھا اور صرف انتظامی امور کی ذمہ داریاں دی تھیں۔تاہم حیران کن طور پر وہ نہ صرف فلائی دبئی میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب رہا بلکہ اس نے اسرائیل جانے والی پرواز میں بھی بطور معاون پائلٹ جگہ بنالی۔ یہ واضح نہیں کہ وہ ایسا کرنے میں کیسے کامیاب ہوا۔
نائن الیون
بریکنگ نیوز
- لیڈی ڈاکٹر کے گھر پر قبضے کی کوشش’ ہراسگی کیس، عدالت کا تحفظ فراہم کرنے کا حکم
- کوڑا ٹیکس وصولی یقینی بنانے کیلئے نئی شرائط عائد کر دی گئیں
- جعلی میڈیکل بلنگ سروس کی آڑ میں غیر قانونی کال سینٹر کیخلاف کارروائی، 38 افراد گرفتار
- پیرمحل: 13سالہ بچہ جنسی زیادتی کا شکار، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
- نظربند پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان سے ملاقات کیلئے اہلیہ کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کا حکم
- لاہور کے مختلف علاقوں میں پیش آنیوالے الگ الگ واقعات اورٹریفک حادثے کے دوران4افراد جاں بحق ہوگئے
- اوکاڑہ دو مختلف روڈ حادثے.16 سالہ لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق
- بھائی پھیرو:دو روڈ حادثات میں دو شخص ہلاک درجنوں زخمی
- مغویہ سکینہ کی بازیابی درخواست’ سی پی او فیصل آباد کی رپورٹ مسترد’ آئی جی پنجاب ریکارڈ سمیت آج طلب
- کراچی میں جعلی کمپنیوں کے نام پر اربوں روپے کے مالی فراڈ کا انکشاف
- ترکیہ میں گہرے اور تاریک پانیوں میں پراسرار پتھریلے ڈھانچے دریافت
- ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیس ریکارڈ پیش نہ کرنے پرعدالت برہم
- شہریوںکے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا پولیس کی اولین ترجیح:فیصل کامران
- صومالی قزاقوں کے ہاتھوں جاں بحق کاشف عمر کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا
- جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال مسترد جہلم وہلی میں معمولات زندگی جاری
- ایک ہفتے میں2 خطرناک ڈکیت گینگز’20 اشتہاری’ 80 ملزم گرفتار
- گگومنڈی:رئیس زادوں کی دوکمسن بچوں سے کئی ماہ تک اجتماعی زیادتی
- نارووال، جنگلی بندر کا گھرمیں گھس کر حملہ، خاتون سمیت2افراد زخمی
- ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
- پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی سمندری مصنوعات کی مجموعی برآمدات 125.4 ملین ڈالر ہو گئیں:وفاقی وزیر جنیدانوار چوہدری
