آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنائے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں جہاز کے انجن روم میں آگ بھڑک اٹھی۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) کے مطابق واقعہ 5 اکتوبر کو پیش آیا۔
UKMTO کے مطابق ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر رہا تھا کہ اسے نامعلوم پروجیکٹائل لگا، جس کے بعد انجن روم میں آگ لگ گئی۔ عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتا رہا، تاہم ابتدائی رپورٹ کے وقت کسی جانی نقصان یا ماحولیاتی آلودگی کی اطلاع نہیں تھی۔
واقعے کی وجوہات اور پروجیکٹائل کی نوعیت فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی جبکہ حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ UKMTO نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دیگر بحری جہازوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے

