پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور 24 قیراط سونا 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے فی تولہ پر برقرار رہا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے رہی، جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 43 ہزار 868 روپے ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی اور فی اونس سونا 4 ہزار 150 ڈالر پر برقرار رہا۔ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

