اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے لیے توانائی شعبے میں اصلاحات تیز کردی گئیں جب کہ گیس اور بجلی صارفین کے لیے موجودہ سلیب اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری ہے۔ذرائع نے کہا کہ بجلی میں نیا سبسڈی نظامجنوری 2027 سے نافذ کرنے کا منصوبہ ہے، گیس صارفین کے لیے نیا سبسڈی نظام یکم جولائی 2027سے متعارف کرانے کی تیاری کرلی گئی۔ذرائع نے کہا کہ پاور ڈویژن نے عالمی بینک کے تعاون سے مستحق صارفین کی سماجی و اقتصادی رجسٹری پر کام شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق مستحق صارفین کی رجسٹریشن نومبر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر ہے، صارفین کا ڈیٹا تصدیق کے بعد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریکارڈ سے منسلک کیا جائے گا، نئی رجسٹری کے ذریعے بجلی اور گیس سبسڈی کے مستحق صارفین کی نشاندہی کی جائے گی۔جنوری 2027تک بجلی میں ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی اور کراس سبسڈی نظام ختم کرنے کی تیاری ہے، گیس صارفین کو یکم جولائی 2027 سے سماجی و اقتصادی رجسٹری سے منسلک کیا جائے گا۔ذرائع نے کہا کہ ڈسکوز نے بنیادی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواستیں دائر کردیں، توانائی شعبے میں گردشی قرض کا دبا کم کرنے کے لیے سبسڈی نظام میں تبدیلی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری اور اصلاحات سے متعلق تیاریوں سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا گیا۔
آئی ایم ایف
