Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان
    • باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا
    • گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم
    • ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ
    • * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات
    • قانون شکنی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: گورنر کے پی کے
    • فلائی دبئی ہائی جیکنگ، پائلٹ اسرائیلی ایئرپورٹ پر طیارہ ٹکرانا چاہتا تھا، یو اے ای
    • چکوال :کرولی میں جانوروں کی پراسرار بیماری نے سراٹھا لیا
    • کراچی، آٹزم سے متاثرہ بچوں کی مفت تعلیم اور تھراپی کا انتظام
    • پمز’ مریضوں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا فیصلہ’ نئے شعبے’ خصوصی تعلیمی پروگرام شروع
    • اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کے معاملے میں مزید تلخ انکشاف
    • کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر زبیر موتی والا ،انجم نثار ، مرزا اختیار بیگ ،زکریہ عثمان ،حنیف گوہر ،یونس بشیر ،شیخ عمر ریحان ، فیصل معیز اور دیگر موجود ہیں
    • کراچی تباہ حال ،صنعتکاروں اور تاجروں نے شہر کو خطرناک قرار دیدیا
    • وزیراعلیٰ سندھ کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے
    • 5 اگست 2019کو کشمیر کی تقسیم سوچی سمجھی سازش تھیسردار عتیق احمد خان
    • مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی پاور ڈویلپمنٹ آف آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • گولڈ میڈلسٹ لائبہ اعجاز کی موت، ہارورڈ میں داخلے کا جھانسہ دینے کا الزام
    • 1965کے تحت 2023 تک کے زیر التوا 86 فیصد مقدمات کے فیصلے
    • لمز میں فضائی آلودگی کے اسباب اور پھیلا پر تحقیق کیلئے نیا مرکز قائم
    • دو مزید واقعات میں 8 سالہ معصوم بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زچگی کے بعد باڈی شیمنگ، کترینہ کیف نے ٹرولز کو کیا پیغام دیدیا؟

    By Khabrain Newsاکتوبر 10, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پرہونے والی ٹرولنگ اور اپنی جسمانی ساخت سے متعلق نامناسب تبصروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کو دوسروں کی رائے اپنی خود اعتمادی اور زندگی کے فیصلوں پر حاوی نہیں ہونے دینی چاہیے۔
    اداکارہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے۔
    جب گزشتہ ماہ ایک عوامی تقریب میں شرکت کے بعد انہیں اپنے جسمانی خدوخال خصوصا زچگی کے بعد جسم میں آنیوالی تبدیلیوں پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    کترینہ کیف نے جمعرات کو لندن میں اپنے بیوٹی برانڈ کے بائے کترینہ (Kay By Katrina) کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

    تقریب کا اہتمام معروف بیوٹی ریٹیلر اسپیس این کے (Space NK) کے اشتراک سے کیا گیا تھا جہاں اداکارہ نے اپنی شخصیت سے مخلص رہنے اور تنقید کا سامنا کرنے کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔کترینہ کیف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بننے والے بیانیے کو انسان کی خود اعتمادی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ ان کے مطابق اگر کوئی شخص ہر وقت دوسروں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرے تو اس کی اپنے لیے فیصلے کرنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ ہر تنقید اور تبصرے کے مطابق اپنے اقدامات تبدیل کرنے لگیں تو خوف ان پر حاوی ہو جائے گا اور وہ زندگی میں آگے بڑھنے کے قابل نہیں رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں کبھی ایسا وقت آتا ہے جب دنیا آپ کی تعریف کرتی ہے لیکن بعض اوقات آپ کو خود اپنا سب سے بڑا حامی بننا پڑتا ہے۔کترینہ کیف نے اپنی اس سوچ کو اپنے بیوٹی برانڈ کے نعرے اٹس کے ٹو بی یو (Its Kay to Be You) سے بھی جوڑا، جس کا بنیادی پیغام خود کو قبول کرنا اور اپنی اصل شخصیت کے ساتھ مخلص رہنا ہے۔اداکارہ کے مطابق زندگی کے مختلف مراحل میں انسان کی کیفیت اور حالات بدلتے رہتے ہیں۔ کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہر کام بہترین انداز میں ہو رہا ہے، جبکہ کبھی کئی معاملات توقعات کے مطابق نہیں چلتے۔ اسی طرح بعض اوقات انسان خود کو اپنی بہترین حالت میں محسوس کرتا ہے اور کبھی اس مقام تک پہنچنے کے سفر سے گزر رہا ہوتا ہے۔ کترینہ نے کہا کہ زندگی کے ہر مرحلے کو قبول کرنا اور خود کو حد سے زیادہ سنجیدہ نہ لینا ضروری ہے۔واضح رہے کہ کترینہ کیف نے گزشتہ ماہ امبانی خاندان کی رہائش گاہ پر منعقدہ گنیش پوجا میں شرکت کی تھی جس کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔ اس موقع پر بعض صارفین نے ان کی جسمانی ساخت سے متعلق نامناسب تبصرے کیے جبکہ متعدد افراد نے اداکارہ کا دفاع بھی کیا۔رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے نومبر 2025 میں اپنے بیٹے وِہان کو جنم دیا تھا تاہم تنقید کرنے والوں نے زچگی کے بعد جسم میں آنے والی قدرتی تبدیلیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔اداکارہ کی حمایت میں شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات بھی سامنے آئیں جن میں سلمان خان، ہریتھک روشن، سمیرہ ریڈی اور سانڈریا رجنی کانتھ شامل ہیں۔ ان شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین نے کترینہ کے حق میں آواز اٹھائی اور جسمانی ساخت کی بنیاد پر کسی کو تنقید کا نشانہ بنانے کی مخالفت کی۔

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      فلائی دبئی ہائی جیکنگ، پائلٹ اسرائیلی ایئرپورٹ پر طیارہ ٹکرانا چاہتا تھا، یو اے ای

      چکوال :کرولی میں جانوروں کی پراسرار بیماری نے سراٹھا لیا

      کراچی، آٹزم سے متاثرہ بچوں کی مفت تعلیم اور تھراپی کا انتظام

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.