Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سعودی عرب کے نامزد سفیر رجع نامی البدغامی اور فرانس کے نامزد سفیر جین نویل سے اسناد وصول کررہے ہیں۔
    • یورپی کمشنر کی غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی پاکستانی کوششوں کی تعریف
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی مستقل نہیں رہے گی: بلاول بھٹو
    • چکی محلہ ٹیکسلا ،نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
    • چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر سید مرتضی حسن اندرابی ،پی اے آر سی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر میاں امیر محمد ،ہلال امتیاز کے اعزاز میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔
    • راولپنڈی،5 افرادگرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
    • پی اے آر سی کیجانب سے بانی چیئرمین کے اعزاز میں تعزیتی اجلاس
    • حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے اہل خانہکا تشکیل کردہ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار
    • جنڈ اٹک پولیس کی کارروائی منشیات فروشی میں ملوث 03 ملزمان گرفتار
    • تحصیل میں محکمہ مال کے انتظامی ڈھانچے اور پٹواریوں کی دستیابی بارے سوالات
    • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے نئی منظوری درکار نہیں، نجکاری ڈویژن نے سینیٹ کمیٹی میں جواب جمع کرادیا
    • امریکی کسان کا 3 ہزار 156 پانڈ وزنی پمپکن اگانے کا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان
    • انڈونیشین پائلٹ کی شہریت کے باعث اسرائیل نے ایتھوپین ائیرلائنزکے طیارے کو واپس بھیج دیا
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • دنیا سے جوڑیں احسن اقبال نے 100 ارب ڈالر برآمدات کا عملی راستہ پیش کر دیا
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن کے طور پر نافذ کی: اعظم ندیر تارڑ
    • اے آئی ماڈلز خود کی نقل بنا کر انٹرنیٹ پر تباہی پھیلانے کے قریب پہنچ گئے، انتھروپک کی وارننگ
    • وارث خان پولیس کی کارروائی،قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
    • پنشن اور مراعات نہ دینے کیخلاف سابق جج جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی درخواست خارج
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نمل میں 580واں یومِ ہنگول منایا گیا

    By Khabrain Newsاکتوبر 13, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے شعبہ کوریائی زبان کے زیر اہتمام 580واں یوم ہنگول (Hangeul Day) بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر کوریائی زبان کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ میں زبان کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں جمہوریہ کوریا کے سفیر ہان سونگ ہو تھے۔ ریکٹر نمل میجر جنرل شاہد محمود کیانی، ہلال امتیاز (ملٹری) (ریٹائرڈ)، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر محمد رفیق خان، ڈینز، ڈائریکٹرز، اساتذہ اور طلبہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں مضمون نویسی اور خطاطی کے مقابلوں کے علاوہ رنگا رنگ ثقافتی پرفارمنسز پیش کی گئیں، جن کے ذریعے کوریائی زبان اور ثقافت کی خوبصورتی کو اجاگر کیا گیا۔اپنے استقبالیہ کلمات میں ریکٹر نمل میجر جنرل شاہد محمود کیانی، ہلال امتیاز (ملٹری) (ریٹائرڈ)، نے کوریائی عوام کی اپنی زبان سے گہری محبت اور یومِ ہنگول کو بھرپور انداز میں منانے کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے باہمی افہام و تفہیم کے فروغ اور دوست ممالک کے ساتھ عوامی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے زبانوں کے فروغ کے حوالے سے نمل کے عزم کا اعادہ کیا۔ریکٹر نمل نے کہا کہ کسی غیر ملکی زبان کا سیکھنا تعلیم، پیشہ ورانہ ترقی اور ثقافتی تبادلے کے متنوع مواقع کے دروازے کھولتا ہے۔ انہوں نے مضمون نویسی اور خطاطی کے مقابلوں کے کامیاب طلبہ کو مبارک باد دی- انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ زبان اور ثقافت کے ذریعے مسلسل روابط اور تبادلے پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی سطح پر رابطے دونوں ممالک کو قریب لانے کے مثر ترین ذرائع میں سے ایک ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمہوریہ کوریا کے سفیر ہان سونگ ہو نے کوریائی زبان کے فروغ اور اس تقریب کے انعقاد کے لیے ریکٹر نمل کے جوش و جذبے اور عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مختلف مقابلوں کے کامیاب شرکا کو مبارک باد دی اور پاکستانی طلبہ میں کوریائی زبان و ثقافت کے فروغ کے لیے نمل کی کوششوں کو سراہا۔سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ زبان محض ابلاغ کا ذریعہ نہیں بلکہ لوگوں، ثقافتوں اور قوموں کو آپس میں جوڑنے والا ایک پل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوریائی زبان سیکھنے والے افراد ایک دوسرے کی ثقافت، روایات اور اقدار کو بہتر طور پر سمجھ کر پاکستان اور جمہوریہ کوریا کو مزید قریب لانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر مقابلوں کے کامیاب شرکا میں انعامات تقسیم کیے گئے اور ان کی صلاحیتوں اور محنت کو سراہا گیا۔ اس موقع پر کوریائی سفیر کو بھی احترام اور خیرسگالی کے اظہار کے طور پر یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پیرودھائی جنرل بس اسٹینڈ پر منشیات اور آئس کے عادی افراد کیخلاف کارروائی

      گلگت :ایک شخص تاریخی ہلتے ہوئے پل سے گزر رہا ہے۔

      اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ گروپ فوٹو۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.