راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے دوران ڈیوٹی پیشہ ورانہ امور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالےافسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھاکہ افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی ان میں مزید نکھارپیدا کرتی ہے،حوصلہ افزائی ہونے پر افسران و اہلکار پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کی اچھی کارکردگی ہی انھیں دوسروں سے نمایاں کرتی ہے لہذاتمام ٹریفک اہلکار دوران ڈیوٹی شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کیلئے محنت اور دلجمی سے اپنے فرائض سر انجام دیں اور محکمہ پولیس کے لیے فخر کا باعث بنیں۔
