ہبیجنگ (نیوز ایجنسیاں)چین نے بھارت کی جانب سے متنازع سرحدی علاقوں اور لداخ کے مقامات کے نام تبدیل کرنے اور انہیں سرکاری نقشوں میں شامل کرنے کے فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ چین اس طرح کے یکطرفہ اقدامات کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتا اور یہ فیصلے متعلقہ خطے کی زمینی حقیقت یا چین کی خودمختاری کے دعوے کو ہرگز تبدیل نہیں کر سکتے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ ردعمل بھارت کی وزارت داخلہ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں 28 مقامات کے ناموں کو تبدیل کرنے اور انہیں بھارت کے سرکاری نقشوں کا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ان مقامات میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جو چین کے زیر کنٹرول ہیں یا دونوں ممالک کے درمیان متنازع سرحد کے مغربی سیکٹر میں واقع ہیں۔چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ بیجنگ کبھی بھی بھارت کے اس اقدام کو تسلیم نہیں کرے گا اور نئی دہلی کا یہ اقدام یکطرفہ اور غیر قانونی ہے، کیونکہ متعلقہ علاقے تاریخی طور پر چین کا حصہ ہیں۔چین اور بھارت کے درمیان طویل عرصے سے سرحدی تنازعات چلے آ رہے ہیں، جن میں ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں واقع لداخ کا تزویراتی خطہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔دونوں ممالک کے درمیان سرحد کی باضابطہ حد بندی نہ ہونے کے باعث اس طرح کے انتظامی اور کارٹوگرافک اقدامات اکثر شدید سفارتی کشیدگی کا سبب بنتے ہیں۔
چین
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سعودی عرب کے نامزد سفیر رجع نامی البدغامی اور فرانس کے نامزد سفیر جین نویل سے اسناد وصول کررہے ہیں۔
- یورپی کمشنر کی غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی پاکستانی کوششوں کی تعریف
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی مستقل نہیں رہے گی: بلاول بھٹو
- چکی محلہ ٹیکسلا ،نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
- چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر سید مرتضی حسن اندرابی ،پی اے آر سی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر میاں امیر محمد ،ہلال امتیاز کے اعزاز میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔
- راولپنڈی،5 افرادگرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
- پی اے آر سی کیجانب سے بانی چیئرمین کے اعزاز میں تعزیتی اجلاس
- حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے اہل خانہکا تشکیل کردہ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار
- جنڈ اٹک پولیس کی کارروائی منشیات فروشی میں ملوث 03 ملزمان گرفتار
- تحصیل میں محکمہ مال کے انتظامی ڈھانچے اور پٹواریوں کی دستیابی بارے سوالات
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے نئی منظوری درکار نہیں، نجکاری ڈویژن نے سینیٹ کمیٹی میں جواب جمع کرادیا
- امریکی کسان کا 3 ہزار 156 پانڈ وزنی پمپکن اگانے کا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان
- انڈونیشین پائلٹ کی شہریت کے باعث اسرائیل نے ایتھوپین ائیرلائنزکے طیارے کو واپس بھیج دیا
- اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- دنیا سے جوڑیں احسن اقبال نے 100 ارب ڈالر برآمدات کا عملی راستہ پیش کر دیا
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن کے طور پر نافذ کی: اعظم ندیر تارڑ
- اے آئی ماڈلز خود کی نقل بنا کر انٹرنیٹ پر تباہی پھیلانے کے قریب پہنچ گئے، انتھروپک کی وارننگ
- وارث خان پولیس کی کارروائی،قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
- پنشن اور مراعات نہ دینے کیخلاف سابق جج جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی درخواست خارج
