چکوال(بیورو رپورٹ)چکوال شہر اور گردونواح میں ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کا مسئلہ عوامی تشویش کا باعث بننے لگا۔ مبینہ طور پر مختلف مقامات پر حفاظتی انتظامات اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر گیس کی ری فلنگ کی جاتی ہے، جس سے شہریوں کی جان و مال کو خطرات لاحق ہیں۔غیر محفوظ طریقے سے ایل پی جی کی ری فلنگ کے
باعث آگ لگنے اور دھماکے جیسے حادثات کا خدشہ رہتا ہے، جبکہ گنجان آباد علاقوں میں قائم ایسے مراکز کسی بھی وقت بڑے نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کرواتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور تمام مراکز کی جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس اور پولیس کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چکوال شہر اور گردونواح میں غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے پہلے حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔
