کراچی(این این آئی) سیشن عدالت شرقی میں عوام راج پارٹی کے سربراہ اور اینکر اقرار الحسن کے خلاف ریاست مخالف مواد کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ دینے کا حکم چیلنج کردیا گیا۔ عدالت نے درخواست پر تفتیشی افسر کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔اقرار الحسن کے وکیل میاں علی اشفاق نے مجسٹریٹ کی جانب سے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کے فیصلے کو سیشن عدالت میں چیلنج کیا ہے۔
