سڈنی(آئی این پی)آسٹریلیا میں چمگادڑوںسے خطرناک وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو خبردار کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں چمگادڑوں کے کاٹنے اور پنجے مارنے کے واقعات میں اچانک اضافہ ہوگیا،جس کے بعد حکام نے شہریوں کو چمگادڑوں کو چھونے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ۔حکام کے مطابق ان واقعات سے آسٹریلین بیٹ لِسا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے،جو انسانوں میں مہلک بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔نیو سائو تھ ویلزکیمحکمہ صحت کے مطابق ریاست کے شمالی علاقوں میں 28 ستمبر سے 10 اکتوبر کے دوران چمگادڑوں کے کاٹنے یاپنجے مارنے کے 43 واقعات رپورٹ ہوئے،گزشتہ سال اسی عرصے میں ایسے واقعات کی تعداد صرف 10 تھی،متاثرہ علاقوں میں ہنٹر ریجن، مڈ نارتھ کوسٹ، شمالی نیو سائوتھ ویلز اور سینٹرل کوسٹ شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق آسٹریلین بیٹ لِسا وائرس کا ریبیز سے قریبی تعلق ہے اور علامات ظاہر ہونے کے بعد اس کا کوئی مثرعلاج موجود نہیں،تاہم،وائرس سے ممکنہ متاثر ہونے کی صورت میں بروقت ویکسینیشن بیماری سے بچائو میں مدد دے سکتی ہے۔حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ چمگادڑ کے کاٹنے یا خراش لگنے کی صورت میں فوری طبی امداد حاصل کریں۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سعودی عرب کے نامزد سفیر رجع نامی البدغامی اور فرانس کے نامزد سفیر جین نویل سے اسناد وصول کررہے ہیں۔
- یورپی کمشنر کی غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی پاکستانی کوششوں کی تعریف
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی مستقل نہیں رہے گی: بلاول بھٹو
- چکی محلہ ٹیکسلا ،نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
- چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر سید مرتضی حسن اندرابی ،پی اے آر سی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر میاں امیر محمد ،ہلال امتیاز کے اعزاز میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔
- راولپنڈی،5 افرادگرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
- پی اے آر سی کیجانب سے بانی چیئرمین کے اعزاز میں تعزیتی اجلاس
- حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے اہل خانہکا تشکیل کردہ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار
- جنڈ اٹک پولیس کی کارروائی منشیات فروشی میں ملوث 03 ملزمان گرفتار
- تحصیل میں محکمہ مال کے انتظامی ڈھانچے اور پٹواریوں کی دستیابی بارے سوالات
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے نئی منظوری درکار نہیں، نجکاری ڈویژن نے سینیٹ کمیٹی میں جواب جمع کرادیا
- امریکی کسان کا 3 ہزار 156 پانڈ وزنی پمپکن اگانے کا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان
- انڈونیشین پائلٹ کی شہریت کے باعث اسرائیل نے ایتھوپین ائیرلائنزکے طیارے کو واپس بھیج دیا
- اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- دنیا سے جوڑیں احسن اقبال نے 100 ارب ڈالر برآمدات کا عملی راستہ پیش کر دیا
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن کے طور پر نافذ کی: اعظم ندیر تارڑ
- اے آئی ماڈلز خود کی نقل بنا کر انٹرنیٹ پر تباہی پھیلانے کے قریب پہنچ گئے، انتھروپک کی وارننگ
- وارث خان پولیس کی کارروائی،قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
- پنشن اور مراعات نہ دینے کیخلاف سابق جج جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی درخواست خارج
