لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں ہنڈی حوالہ کیس میں ملزم عدیل طاہر کی درخواست ضمانت پر سماعت’ جسٹس صادق محمود خرم نے ملزم کو ایف آئی اے کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم ایک مرتبہ جیل جاچکا ہے، اب لگتا ہے جیل جانے کا جھجک ختم ہو گئی ہے دوبارہ جیل نہ بھیج دیا جائے اور سردیاں آرام سے جیل میں گزاریں۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ ملزم کو کس جیل میں رکھا جائے گا جس پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے گوجرانوالہ جیل کا بتایا، عدالت نے کوٹ لکھپت جیل کا ذکر کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وہاں ہوتا تو بہتر تھا، سرکاری وکیل کے مطابق ملزم کو29 جنوری 2026 کو گوجرانوالہ سے ہنڈی حوالہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس مقدمے میں اس نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ ایف آئی اے نے ملزم سے50 تولے سونا،23 ہزار ریال، 16 ہزار درہم اور1,200 یورو برآمدکئے تھے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ برآمد شدہ سونے اور غیر ملکی کرنسی کی تفتیش کے لیے ریفرنس بنایا گیا تاہم ملزم کے شامل تفتیش نہ ہونے پر اس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا، جس میں اس نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سعودی عرب کے نامزد سفیر رجع نامی البدغامی اور فرانس کے نامزد سفیر جین نویل سے اسناد وصول کررہے ہیں۔
- یورپی کمشنر کی غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی پاکستانی کوششوں کی تعریف
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی مستقل نہیں رہے گی: بلاول بھٹو
- چکی محلہ ٹیکسلا ،نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
- چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر سید مرتضی حسن اندرابی ،پی اے آر سی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر میاں امیر محمد ،ہلال امتیاز کے اعزاز میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔
- راولپنڈی،5 افرادگرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
- پی اے آر سی کیجانب سے بانی چیئرمین کے اعزاز میں تعزیتی اجلاس
- حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے اہل خانہکا تشکیل کردہ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار
- جنڈ اٹک پولیس کی کارروائی منشیات فروشی میں ملوث 03 ملزمان گرفتار
- تحصیل میں محکمہ مال کے انتظامی ڈھانچے اور پٹواریوں کی دستیابی بارے سوالات
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے نئی منظوری درکار نہیں، نجکاری ڈویژن نے سینیٹ کمیٹی میں جواب جمع کرادیا
- امریکی کسان کا 3 ہزار 156 پانڈ وزنی پمپکن اگانے کا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان
- انڈونیشین پائلٹ کی شہریت کے باعث اسرائیل نے ایتھوپین ائیرلائنزکے طیارے کو واپس بھیج دیا
- اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- دنیا سے جوڑیں احسن اقبال نے 100 ارب ڈالر برآمدات کا عملی راستہ پیش کر دیا
- خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن کے طور پر نافذ کی: اعظم ندیر تارڑ
- اے آئی ماڈلز خود کی نقل بنا کر انٹرنیٹ پر تباہی پھیلانے کے قریب پہنچ گئے، انتھروپک کی وارننگ
- وارث خان پولیس کی کارروائی،قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
- پنشن اور مراعات نہ دینے کیخلاف سابق جج جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی درخواست خارج
