لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے پنجاب خواتین کمیشن کی چیئرپرسن تعینات نہ کرنے کے معاملے پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بادی النظر میں توہین عدالت کی درخواست نہیں بنتی ، عدالت نے قرار دیا کہ چیئرپرسن اور ممبران کی تقرری کا ایک طریقہ کار موجود ہے، اس لیے تقرریوں کے لیے مقررہ عمل مکمل ہونے دیا جائے، درخواست گزار کا موقف تھا کہ قانون سازی کے ذریعے 2014 میں پنجاب خواتین کمیشن کا ادارہ قائم کیا گیا، تاہم چیئرپرسن کی تعیناتی نہیں کی گئی۔
