Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وائرل کلپ تنازع، عدم پیشی پر سائبر سیل کی ہنی سنگھ کو آخری وارننگ
    • ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110ڈالر دیے جا رہے ہیں: صدر پی ایچ ایف
    • پاکستان کے طارق پرویز نے عالمی اسکریبل ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا
    • بابر اعظم 32 برس کے ہو گئے،بھائیوںدوستوں کیساتھ کیک کاٹا
    • لاہور قلندرز کا زمبابوین کھلاڑیوں کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ
    • شائے ہوپ نے گیل کا ریکارڈ توڑ دیا، کئی ریکارڈز برابر کردیئے
    • ویرات کوہلی نے لنکڈ اِن پر بھی دھوم مچا دی، لاکھوں فالوورز ہوگئے
    • سکول بلڈنگ کیسے بنی اور گری
    • حوثی باز نہ ائے مدینہ منورہ پر پھر کروز میزائل حملہ
    • ایران پر”مدر آف آل بمز” سے حملے کی امریکی تیاری تہران کی مزاححمت جاری رکھنے کا اعلان
    • پشاور:رینگ روڈ سکول میں شہید ہونے والے بچوں کا نماز جنازہ پڑھایا جا رہا ہے ۔
    • حکومت کی پاسپورٹ اجرا میں تبدیلی ای پاسپورٹ کی فیس15ہزار کردی
    • پارلیمنٹ کے اجلاس میں پشاور سکول واقعہ میںجاں بحق بچوں کیلئے دعائے مغفرت
    • بچوں نے خود بھی سکول مالک کو چھت کی خراب حالت بارے آگاہ کیا تھا
    • پشاور:دیر کالونی کے علاقہ میں گرنے والی نجی سکول کی چھت کا ملبہ پڑا ،دوسری جانب جاں بحق وزخمی طلبہ وٹیچرز ۔
    • لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر کھڑی بی ایم ڈبلیو اور مرسڈیزکے ٹوٹے شیشے دکھائی دے رہے ہیں۔
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پارلیمنٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کررہے ہیں۔
    • لندن میں نواز شریف کی گاڑی پر حملہ نقاب پوش 2 گاڑیوں کے شیشے توڑ گئے سابق وزیراعظم کے گھر ایون فیلڈ ہاوس کے باہر گاڑیوں کو توڑنے کا تیسرا واقعہ تحقیقات شروع
    • اپوزیشن لیڈر قسم اٹھائیں اپنی سیٹ جیتے ہیں محسن نقوی کا چیلنج
    • آئینی عدالت’سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گڑھی شاہو اشارے پر کھڑی کار کو ٹرالہ نے کچل دیا میاں بیوای اور بیٹا جاں بحق

    By Khabrain Newsاکتوبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(کرائم رپورٹر )گڑھی شاہو میں علامہ اقبال روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں ٹریفک سگنل پر کھڑی کار 22 ویلر ٹرالر تلے کچلی گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کا بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں نے طویل آپریشن کے بعد تینوں افراد کی لاشیں تباہ شدہ کار سے نکال لیں۔پولیس کے مطابق حادثہ گڑھی شاہو میں علامہ اقبال روڈ پر پیش آیا جہاں ٹریفک سگنل پر کھڑی کار پر 22 ویلر ٹرالر چڑھ دوڑا۔ ٹرالر کے بھاری وزن کے باعث کار مکمل طور پر پچک گئی اور اس میں سوار افراد پھنس گئیحادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور اور دیگر عملہ موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ کار کو ٹرالر کے نیچے سے نکالنے کے لیے کرین اور دوسرے ٹرالر کی مدد لی گئی۔جبکہ گاڑی میں پھنسے افراد تک پہنچنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں نے کار کے مختلف حصے کاٹے۔ امدادی کارروائی کے دوران تینوں افراد کی لاشیں نکال کر مردہ خانے منتقل کردی گئیں جاں بحق افراد کی شناخت محمد عاصم، ان کی اہلیہ ہما عاصم اور بیٹے طلحہ عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں کا تعلق لاہور کے علاقے اچھرہ میں شاہ جمال سے بتایا گیا ہے۔دوسری جانب سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے افسوسناک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔سی ٹی او نے ذمہ داران کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا۔ گڑھی شاہو کے علا قہ میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے میاں بیوی اور بچے سمیت 3 افراد کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب را ئو عبدالکریم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ٹرالر ڈرائیور اور دیگر عملے کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ افسوسناک حادثے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تیز رفتاری سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سکول بلڈنگ کیسے بنی اور گری

      پشاور:رینگ روڈ سکول میں شہید ہونے والے بچوں کا نماز جنازہ پڑھایا جا رہا ہے ۔

      حکومت کی پاسپورٹ اجرا میں تبدیلی ای پاسپورٹ کی فیس15ہزار کردی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.